کسر صلیب

by Other Authors

Page 185 of 443

کسر صلیب — Page 185

IAA ثبوت نکالنا صرف غلطی ہے۔لہ پس ثابت ہوا کہ بن باپ ولادت ہر گز الوہیت کی دلیل نہیں ہے۔اس استدلال کے ضمن میں حضور نے ایک اور لطیف نکتہ یہ بیان فرمایا ہے کہ قرآن مجید میں حضرت عیسی علیہ السلام اور حضرت يحيی علیہ السلام کی پیدائش کا ذکر ایک ہی جگہ کیا ہے تا یہ بتایا جائے کہ جیسے حضرت محلی علیہ السلام خدار انہیں اسی طرح حضرت مسیح علیہ السلام بھی خدا نہ تھے۔آپ فرماتے ہیں :- ایسا ہی حضرت مسیح کی پیدائش بھی کوئی ایسا امر نہیں ہے جس سے ان کی خدائی مستنبط ہو سکے۔اس دھو کر کے دُور کرنے کے لئے قرآن شریف اور انجیل میں حضرت عیسیٰ اور حضرت یحی کی ولادت کا قصہ ایک ہی جگہ بیان کیا گیا ہے تا پڑھنے والا سمجھ لے کہ دونوں لاد تمیں اگرچہ بطور خارق عادت ہیں لیکن ان سے کوئی خدا نہیں بن سکتا۔ورنہ چاہیے کہ بیٹی بھی جس کا عیسائی یوحنا نام رکھتے ہیں خُدا ہو ؟ لے نوی دلیل ابطال الوہیت مسیح پر نویں دلیل یہ ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام میں خدائی صفات نہیں پائی جائیں۔یہ الوہیت میسج کے خلاف ایک بہت ہی اہم اور وزنی دلیل ہے جس کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی متعدد کتب میں تفصیل کے ساتھ بیان فرمایا ہے۔استدلال یہ ہے کہ اگر حضرت مسیح علیہ السلام واقعی خدا تھے تو ان میں وہ صفات بھی ضرور ہوتی چاہئیں جو ایک خدا کی صفات ہیں لیکن بائبل اورنہ تاریخ سے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام میں یہ صفات موجود نہیں تھیں پس ان کی الوہیت کا خیال باطل ہے۔کیا کوئی ایسا وجود بھی خدا کہلانے کا مستحق ہے جس میں خدائی صفات ہی نہ پائی جاتی ہوں۔ہر گز نہیں۔پس ثابت ہوا کہ حضرت مسیح علیہ اسلام ہرگز خدا نہ تھے۔اس دلیل کی تفصیل یہ ہے کہ انجیل سے جس قدر صفات خدا کی ثابت ہوتی ہیں ان میں سے کوئی بھی حضرت مسیح میں پائی نہیں جاتی۔مثلاً۔اللہ تعالیٰ کی ایک صفت قادر مطلق ہونا ہے۔کرنتھیوں پر سے اس کا استدلال ہوتا ہے لیکن حضرت مسیح علیہ السلام کی ساری زندگی گواہ ہے کہ وہ ہر گز قادر مطلق نہ تھے بلکہ ایک ضعیف اور کمزور انسان تھے جو ساری عمر : - جنگ مقدس خش روحانی خزائن جلد : هر نسیم دعوت ما تا روحانی خزائن جلد ۹۱۹ ار همدان با ج