کسر صلیب

by Other Authors

Page 178 of 443

کسر صلیب — Page 178

بحیثیت ابن اللہ ہونے کے دنیا میں آگئے کہ اے پس ظاہر ہے کہ اس دلیل استقرائی کے جواب میں حضرت مسیح علیہ السلام کو بطور مثال پیش کرنا درست نہیں۔الغرض حضور نے الوہیت مسیح کے رد میں قرآنی آیت پیش فرماتے ہوئے استقراء کو پیش فرمایا ہے۔اس دلیل کو بیان فرمانے کے بعد آپ فرماتے ہیں :- اللہ جل شانہ اس دلیل میں صاف توجہ دلاتا ہے کہ تم مسیح سے لیکر انبیاء کے انتہائی سلسلہ تک دیکھ لو جہاں سے سلسلہ نبوت کا شروع ہوا ہے۔کہ بجز نوع انسان کے کبھی خدا یا خدا کا بیٹا بھی دنیا میں آیا ہے " ہے پس ظاہر ہے کہ استقراء کی یہ دلیل بہت مضبوط اور وزنی ہے جو الوہیت مسیح اور ابلیت مسیح کو باطل قرار دیتی ہے۔اس موقعہ پر بعض اوقات عیسائی حضرات حضرت آدم علیہ السلام کی مثال پیش کیا کرتے ہیں۔کہ جس طرح وہ ایک معروف طریقہ کے برخلاف پیدا ہوئے تھے اسی طرح حضرت عیسی علیہ السلام کبھی باقی آنے والے رسولوں سے خلاف بطور ابن اللہ اور خدا دنیا میں آگئے ہیں۔گویا حضرت آدم علیہ السلام کی مثال پیش کر کے وہ حضرت عیسی علیہ السلام کے لئے استقراء کے خلاف بطور ابن اللہ آنے کا جواز ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔اس عدد کے روئیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں :- اگر حضرت مسیح کو حضرت آدم علیہ السلام سے مشابہ کرنا ہے اور اس نظیر سے فائدہ اٹھانا مد نظر ہے تو چاہیے کہ جس طرح پر اور جن دلائل عقلیہ سے انتہائی سلسلہ نوع انسان کا حضرت آدم کی پیدائش خاص تسلیم کی گئی ہے اسی طرح پر حضرت مسیح کا ابن اللہ ہونا یا خدا ہوتا اور سلسلہ سابقہ مشہودہ مثبتہ کو توڑ کر بحیثیت خدائی کو ابلیت خدا تعالی دنیا میں آنا ثابت کر دکھلا دیں پھر کوئی وجہ انکار کی نہ ہوگی کیونکہ سلسلہ استقراء کے مخالف جب کوئی امر ثابت ہو جائے تو وہ امر بھی قانون قدرت اور سنت اللہ میں داخل ہو جاتا ہے سو ثابت کرنا چاہیے مگر دلائل عقلیہ سے کیا سے چوتھی دلیل حضرت مسیح علیہ السلام کی الوہیت کے رد میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے قرآن مجید کے ٣٢ : جنگ مقدس ص روحانی خزائن جلد سے : ایضاً ص : ه: - ايضا :