کسر صلیب

by Other Authors

Page 173 of 443

کسر صلیب — Page 173

کا دعوی نہیں کیا۔پس جب دعوی ہی ثابت نہیں تو اس کے حق میں دلیلیں بیان کرنے کا کیا سوال ہے؟ حضرت مسیح علیہ السلام کا دعوی الوہیت نہ کر نا سب سے پہلی دلیل ہے کہ وہ حقیقت میں خدا نہ تھے۔اگر واقعی خدا تھے تو اس کا اعلان اور دعویٰ کرنے میں کیا روک تھی ؟ دوسری دلیل ابطال الوہیت مسیح کے لئے دوسری دلیل حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ بیان فرمائی ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام نے ہمیشہ توحید کی منادی کی ہے۔یہ دلیل گویا پہلی لہی ہی کے دوسرے رخ کو پیش کرتی ہے۔حضرت عیسی علیہ السلام نے نہ صرف یہ کہ الوہیت کا کبھی اور کسی جگہ دعوی نہیں فرمایا۔بلکہ الف : ہمیشہ اس دعوی سے انکار کیا اور جب بھی ایسا موقع پیدا ہوا کہ ان کی نسبت ایسا اد عابیان کیا گیا تو انہوں نے بجائے تصدیق کرنے کے اس کی پر زور تردید کی۔ب : - ساری عمر توحید پر قائم رہے اور اسی کی منادی کرتے رہے۔یہ دونوں امر انجیل سے ثابت ہو جاتے ہیں۔اور الوہیت مسیح کے عقیدہ کے خلاف ایسی نہ یہ دست محبت ہیں جس کا جواب عیسائی پیش نہیں کر سکتے۔جہاں تک خدائی کے دعویٰ سے انکار کا تعلق ہے انجیل میں لکھا ہے کہ :- " یہودیوں نے اُسے سنگسار کرنے کے لئے پھر پتھر اٹھائے۔یسوع نے انہیں جواب " دیا کہ میں نے تم کو باپ کی طرف سے بہتر سے اچھے کام دیکھائے ہیں ان میں سے کس کام کے سبب مجھے سنگسار کرتے ہو۔یہودیوں نے اُسے جواب دیا کہ اچھے کام کے سبب نہیں بلکہ کفر کے سبب تجھے سنگسار کرتے ہیں۔اور اس لئے کہ تو آدمی ہو کہ اپنے آپ کو خدا بناتا ہے۔بیسوع نے انہیں جواب دیا کہ تمہاری شریعت میں یہ نہیں لکھا ہے کہ میں نے کہا تم خدا ہو ؟ جبکہ اس تھی انہیں خدا کہا۔جن کے پاس خدا کا کلام آیا اور کتاب مقدس کا باطل ہونا ممکن نہیں۔تم اس شخص سے جسے باپ نے مقدس کرکے دنیا میں بھیجا۔کہتے ہو کہ تو کفر بکتا ہے۔اس لئے کہ میں نے کہا کہ میں خدا کا بیٹا ہوں یہ لے گویا مسیح نے صاف بتا دیا کہ میرا یہ قول کہ میں خدا کا بیٹا ہوں حقیقت پر محمول نہیں کیا جا سکتا ہے۔اور اس کے معنے اسی طرز پر کئے جائیں گے جس طرح اس قول کے کئے جائیں گے کہ میں نے کہا تم خدا ہو۔: : : یوحنا ب ۳۲۰۳۰