کسر صلیب

by Other Authors

Page 165 of 443

کسر صلیب — Page 165

140 تردید کی اہمیت الوہیت مسیح کا عقیدہ عیسائی مذہب کے لئے رگِ جان کی حیثیت رکھتا ہے۔اگر موجودہ عیسائیت کے عقائد کا تجزیہ کیا جائے تو اس کے دو ہی بڑے اصول نظر آتے ہیں تثلیث اور کفارہ۔ان دونوں عقائد کے اثبات کے لئے الوہیت مسیح ایک بنیاد کی حیثیت رکھتی ہے۔کیونکہ اگر یہ ثابت ہو جائے کہ مسیح علیہ السلام در حقیقت خدا یا خدا کے بیٹے نہ تھے تو تثلیث کی ایک ٹانگ ٹوٹ جاتی ہے اور یہ عقیدہ باطل قرار پاتا ہے۔اسی طرح اگر یہ ثابت ہو جائے کہ حضرت مسیح علیہ السلام خدا یا خدا کے بیٹے نہ تھے اور اس وجہ سے بقول نصاری معصوم اور بے گناہ نہ تھے تو پھر کفارہ کا عقیدہ اپنے پہلے پر ہی غلط ثابت ہو جاتا ہے۔گویا الوہیت مسیح ایک ایسا مرکزی نقطہ اور بنیادی اینٹ ہے جس پر عیسائیت کے سب عقائد کی عمارت استوار کی گئی ہے۔اور اس ایک بنیاد کے غلط ثابت ہو۔راس جانے سے عیسائیت کے سب کے سب عقائد باطل قرار پاتے ہیں۔الوہیت مسیح کا مسئلہ ایک اور پہلو سے بھی بہت اہمیت رکھتا ہے۔عیسائیوں کے لئے یہ مسئلہ نجات کا سرچشمہ اور مسلمانوں کے لئے ہلاکت کی راہ ہے۔اس لحاظ سے گویا الوہیت مسیح کا مسئلہ اسلام اندر عیسائیت کے درمیان ایک فیصلہ کن امر کی حیثیت رکھتا ہے۔اس مسئلہ کے درست ثابت ہونے کی صورت میں اسلام سچا نہیں رہتا اور مسئلہ باطل ہونے کی صورت میں عیسائیت کا ساعد اشیش محمل ریزہ ریزہ ہو جاتا ہے۔اس پہلو سے اس عقیدہ کی اہمیت حضرت مسیح پاک علیہ السلام کے مقدس الفاظ میں یوں ہے۔فرمایا :- و یہ کوئی چھوٹا سا دعویٰ نہیں۔ایک عظیم الشان دعوی ہے۔حضرات عیسائی صاحبان کے عقیدہ کی رو سے جو شخص حضرت مسیح کی الوہیت کا انکار کر سے وہ ہمیشہ کے بہم میں گرا دیا جائے گا۔اور قرآن کریم کی تعلیم کی رو سے جو شخص ایسا لفظ منہ پر لنا وسے کہ فلاں۔شخص در حقیقت خدا ہے یا در حقیقت میں ہی خدا ہوں وہ جہنم کے لائق ٹھہرے گا یہ ط شید تا حضرت مسیح پاک علیہ السلام کے خدا داد علم کلام کا ایک نمایاں وصف یہ ہے کہ آپ نے ه: جنگ مقدس من جنده ب -:-:-