کسر صلیب

by Other Authors

Page 166 of 443

کسر صلیب — Page 166

144 عیسائی عقائد کی بنیاد پر ایسے کاری والہ کئے ہیں کہ باطل عقائد کا طلسم دھواں ہے ہم دھواں ہو کہ اڑنے لگا ہے۔یہی کیفیت یہاں پر نظر آتی ہے۔حضرت میسج پاک علیہ السلام نے تثلیث کے خود تراشیدہ عقیدہ کے رد میں سب سے زیادہ زور الوہیت مسیح کے باطل ثابت کرنے پر دیا ہے۔مندرجہ بالا سطور سے واضح ہے کہ یہی خیال اس سارے فسانے کی بنیاد ہے۔پس آپ نے اپنے خدا داد علم کلام کے ذریعے الوہیت میسج کی ایسے زور دار انداز میں تردید فرمائی ہے کہ آج عیسائی عقائد کا وہی حال ہے جو ایک بلند و بالا عمارت کی بنیادی اینٹیں اکھیڑ لینے سے تصویر کیا جا سکتا ہے۔سیدنا حضرت مسیح پاک علیہ السلام کی بعثت کا عظیم الشان مقصد ہے۔کا حقیقی مفہوم یہی ہے کہ دلیل اور برہان کی رو سے عیسوی مذہب کو باطل قرار دیا جائے۔اور ثابت کر دیا جائے کہ یہ مذہب حق اور سچائی پر قائم نہیں ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت سے اپنے اس مفوننہ فرض کو انتہائی کامیابی اور شان سے ادا فرمایا ہے۔آپ کے ہاتھوں جس زنگ میں کسیر صلیب کا ظہور ہوا اس سے ہر صاحب بصیرت بخوبی آگاہ ہے۔اس وقت مجھے یہ بتانا مقصود ہے کہ کسیر صلیب کے عظیم الشان مشن کے سلسلہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلامہ کا ایک خاص کام یہ تھا کہ آپ الوہیت میسج کی خاص طور پر تردید کریں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی تحریر فرمایا ہے کہ جہاں میری بعثت کا اصل مقصد ہے وہاں اسی ضمن میں ایک خاص مشن یہ ہے کہ میں الوہیت مسیح کی تردید کروں۔چنانچہ آپ فرماتے ہیں :- اس وقت میری ساری تو جید اس ایک امر کی طرف ہو رہی ہے کہ یہ مخلوق پرستی دور ہو اور صلیب ٹوٹ جاو سے۔۔۔۔۔۔خدا تعالیٰ نے مجھے اسی طرف متوجہ کر دیا ہے کہ یہ شرک جو پھیل ہوتا ہے اور حضرت عیسی کو خدا بنایا گیا ہے اس کو نیست و نابود کر دیا جاد سے۔یہ جوش سمندر کی طرح میرے دل میں ہے " اے پھر آپ تحریر فرماتے ہیں :- ہزاروں راستباز خدا تعالیٰ کا الہام پا کر اب تک گواہی دیتے چلے آئے ہیں کہ مسیح ابن مریم ایک عاجہ بندہ ہے اور خدا کا نبی۔چنانچہ اس زمانہ کے عیسائیوں پر گواہی دینے کیلئے خدا تعالی نے مجھے کھڑا کیا ہے اور مجھے حکم دیا ہے کہ تائیں لوگوں پر ظاہر کروں کہ ابن مریم کو خدا ٹھہرانا ایک باطل اور کفر کی راہ ہے : شهد جداشتم من به :- ملفوظات جلد ششم ه: كتاب البریه مشت روحانی خزائن جلد ۱۳ :