کسر صلیب

by Other Authors

Page 143 of 443

کسر صلیب — Page 143

۱۴۳ تفصیل مقدس کتاب میں درج نہ ہو۔اگر کتاب میں درج نہیں تو ان کا ماننا پڑ سے گا کہ اس عقیدہ کو الہامی توثیق حاصل نہیں اور یہ عقیدہ شروع سے نہیں بلکہ بعد میں کسی شخص کی فکر کا نتیجہ ہے۔یہ سب امور اس عقیدہ کو باطل قرار دیتے ہیں۔اس دلیل کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ آخر عیسائیوں میں تثلیث کے بارہ میں یہ اختلاف کیوں ہے؟ جزوی اور فروعی اختلافات تو ہو سکتے ہیں لیکن اتنا عظیم الشان فرق کہ ایک حصہ تثلیث کا قائل ہے اور دوسرا توحید کا اور دونوں ہی استدلال ایک کتاب سے کرتے ہیں۔ظاہر ہے کہ تثلیث کے متعلق به اختلاف اور یونیٹیرین فرقہ کا باقی سب فرقوں سے الگ ہو کرہ توحید کا اقرار کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ انجیل میں تشکیت کا مکمل اور واضح بیان نہیں ہے۔اور یہ امر اپنی ذات میں اس بات کی بڑی اہم دلیل ہے کہ تثلیث باطل ہے۔اس سلسلہ میں حضرت مسیح موعود علیہ اسلام فرماتے ہیں :-۔(1) " خود عیسائیوں کے مختلف فرقوں میں بھی تثلیث کے متعلق ہمیشہ سے اختلاف چلا آتا ہے اور یونیٹیرین فرقہ اب تک موجود ہے لے ایک اور موقع پر تحریر فرمایا : " کیا یہ بات سوچنے کے لائق نہیں کہ عیسائیوں میں قدیم سے ایک فرقہ موحد بھی ہے جو قرآن شریف کے وقت میں بھی موجود تھا۔اور وہ فرقہ بڑے زور سے ایسی بات کا بھی ثبوت دیتا ہے کہ تثلیث کا گندہ مسئلہ صرف تیسری صدی کے بعد نکلا ہے۔اور اب بھی اس فرقہ کے لاکھوں انسان یورپ اور امریکہ میں موجود ہیں اور ہزار ہا کتابیں ان کی شائع ہو رہی ہیں یا نے نیز فرمایا :- جس حال میں عیسائیوں میں ایسے فرقے بھی موجود ہیں جو مسیح کی الوہیت اور خدائی کے قائل نہیں اور نہ ہی وہ تثلیث ہی کو مانتے ہیں۔جیسے مثلاً یونیٹیرین تو کیا۔وہ اپنے دلائل اور وجوہات انجیل سے بیان نہیں کرتے وہ بھی تو انجیل ہی پیش کرتے ہیں۔اب اگر صراحتاً بلاتا ویل انجیل میں مسیح کی الوہیت یا تثلیث کا بیان ہوتا تو کیا وجہ ہے کہ یونی ٹیرین فرقہ اس سے انکار کرتا ہے حالانکہ وہ انجیل کو اسی طرح :- انجام انتم ملے روحانی خزائن جلد ابنه ہے: ملفوظات جلد سوم مٹنا