کسر صلیب

by Other Authors

Page 134 of 443

کسر صلیب — Page 134

۱۳۴ بلکہ پورا کر نے آیا ہوں کیونکر یکی تم سے کہتا ہوں کہ جب تک آسمان اور زمین ٹل نہ جائیں ایک نقطہ یا ایک شوشہ توریت سے ہر گز نہ ملے گا جب تک سب کچھ پورا نہ ہو جائے ؟ لے اس سے ثابت ہوا کہ حضرت مسیح علیہ السلام توریت کے پابند اور ان کی تعلیم توریت کی تعلیم کے عین مطابق تھی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ بیان فرمایا ہے کہ توریت میں توحید کی تعلیم درج ہے اور تثلیث کا کوئی ذکر نہیں ہے۔حضور کے اس ارشاد کی مزید تائید پاپو پر انسائیکلو پیڈیا کے اس حوالہ سے بھی ہوتی ہے جس میں لکھا ہے :- "The doctrine of the Trinity is no where expressedly tought in the old testament۔" * انس کا مطلب یہ ہے کہ عہد نامہ قدیم میں تثلیث کے عقیدہ کا کسی جگہ بھی صراحت سے ذکر موجود نہیں ہے۔الغرض توریت میں توحید کی تعلیم کا پایا جانا اور تثلیث کا کچھ کر نہ ہونا ایک واضح امر ہے۔امر مزید برآن توریت کے مطالعہ سے یہ حقیقت آشکارا ہوتی ہے کہ وہ توحید کی تعلیم دیتی ہے۔چنانچہ نمونہ کے طور پر چند حوالہ جات پیش کرتا ہوں۔لکھا ہے :۔(1) وئی اسے اسرائیل اخداوند ہما را خدا ایک ہی خداوند ہے تو اپنے سارے دل اور اپنی ساری جان اور اپنی ساری طاقت سے خداوند اپنے خدا سے محبت رکھ " سے۔(۲) پس آج کے دن تو جان سے اور اس بات کو اپنے دل میں جمائے کہ اوپر آسمان میں اور نیچے زمین پر خداوند ہی خدا ہے اور کوئی دوسرا نہیں یہ ہے (٣) " تو اپنے لئے کوئی تراشی ہوئی صورت نہ بنانا نہ کسی چیز کی صورت بنانا جواد پر آسمان : متی شد تے Popular Encyclopedia VOL XIV London 1885 -} سے استثناء : استثناء