کسر صلیب

by Other Authors

Page 128 of 443

کسر صلیب — Page 128

IPA ازلی بھی ہیں اور یکساں قدرت بھی رکھتے ہیں۔ایک مشہور عیسائی مسٹر فرانیس ریلے تثلیث کی معین تعریف کرتے ہوئے لکھتے ہیں :- "A- There is one divine nature in which there are three persons, the Father, the Son and the Holy ghost۔B- No one of these three persons is either of the others; They are distinct, the Father is not the Son, the Son is not the Holy ghost, the Holy ghost is not the Father۔C۔Rach person is god; the Father is god, the Son is god, the Holy ghost is god۔D۔There are not three gods but only one God۔" ترجمہ : - " تثلیث کا مفہوم یہ ہے کہ : و - ایک خدائی میں تین اقنوم یا تین شخصیتیں ہیں۔باپ بیٹا اور روح القدس۔ب - ان تینوں میں سے کوئی بھی دوسرے سے الگ یا جدا نہیں۔تاہم وہ اپنی اپنی جگہ نمایاں اور مستقل ہیں۔باپ بیٹا نہیں۔بیٹا روح القدس نہیں۔اور روح القدس باپ نہیں۔ج۔ان تینوں میں سے ہر ایک مستقل خدا ہے۔باپ خدا ہے۔بیٹا خدا ہے روح القدس خدا ہے۔د - تین خدا نہیں بلکہ خدا ایک ہی ہے؟" له یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ابھی تک تثلیث کی کوئی معین تعریف نہیں ہو سکی اس کی وجہ یہی ہے کہ یہ مسئلہ خود سیمی محققین کی رائے میں ایسا نہیں ہے کہ انسان اس کو سمجھ سکے۔تثلیث کے بارہ میں مختلف نظریات رہے ہیں۔جو مختلف زمانوں میں بدلتے رہے ہیں۔ہر دور میں یہ کوشش کی جاتی رہی ہے کہ اس مسئلہ کی وضاحت کی جائے لیکن ✓ "The blessed Trinity" by very Rev۔Francis J۔Riply C۔M۔S- quotation from "Islam and Christianity" by Abdul Hamid (New York)