کسر صلیب — Page 127
۱۲۷ ترجمہ :۔مذہبی نقطہ نگاہ سے اس (تثلیث سے یہ عقیدہ مراد ہے کہ خدایا الوہیت میں تین اقنوم ہیں۔باپ، بیٹا اور روح القدس - عیسائیوں کے عقیدہ تثلیث کو انسائیکلو پیڈیا برٹینیکا ئیں Trinity کے لفظ کے صحت یوں بیان کیا گیا ہے :- "The Christian doctrine of Trinity can be best expressed in these words: the Father is god, the Son is God and the Holy Ghost is God and yet there are not three gods but one god۔For like as we are compelled by the Christian verity to acknowledge every person by him self to be God and Lord۔so we are forbidden to say that there are three Gods or three Lords۔" ترجمہہ مسیحیت کے نظریہ تثلیث کو بہترین طور پر یوں بیان کیا جا سکتا ہے۔۔باپ بھی خدا ہے، بیٹا بھی خدا ہے اور روح القدس بھی خدا ہے۔مگر پھر بھی تین خدا نہیں۔ایک خدا ہے۔کیونکہ جیسے ہم حقیقی مسیحیت کی رو سے اس بات پر ایمان لانے پر مجبور ہیں کہ ہر ایک اقنوم اپنی ذات میں خدا بھی ہے اور خدا وند بھی ویسے ہی ہم اس بات سے بھی روکے گئے ہیں کہ ہم یہ کہیں کہ تین خدا یا تین خداوند ہیں۔Popular Encyclopedia میں لکھا ہے :- "It is that in the god head there are three persons one is substance, co-eternal, equal in power; the Father, Son, and Holy ghost۔" ترجمہ : عقیدہ تثلیث یہ ہے کہ خدائی میں تین اقنوم ہیں۔یعنی خدائی میں تین شخصیتیں ہیں۔باپ، بیٹا اور روح القدس جو جو ہر کے لحاظ سے ایک ہیں اور پھر جو باہم ے۔انسائیکلو پیڈیا برٹینیکا