کسر صلیب

by Other Authors

Page 126 of 443

کسر صلیب — Page 126

1K4 اور خدا تین بھی یعنی وحدت فی التثلیث اور تثلیث فی الوحدت ، ایک میں تین اور تین میں ایک۔یہ بات آدمی کی سمجھ سے بالا تر ہے " اے سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر واقعی تثلیث یا جس کو عیسائی لوگ عام طور پر کثرت فی الوحات کے الفاظ سے یاد کرتے ہیں کا مسئلہ اتنا پیچیدہ اور مطلق ہے کہ انہل سے ابل تک کوئی انسان اس کو سمجھ نہیں سکتا تو اس مسئلہ کو آدم زادوں کے لئے پیش کیوں کیا گیا ؟ بہر حال تثلیث ایک ایسا مسئلہ ہے جو خود عیسائی حضرات کی رائے میں بھی پوری طرح سمجھ نہیں آسکتا ہے۔ظاہر ہے کہ جو مسئلہ خود سمجھ نہ آسکے وہ کسی اور کو سمجھانا کس قدر مشکل کام ہے۔اس اعتراف عجز کے باوجود عیسائی حضرات کسی نہ کسی حد تک اس مسئلہ کی وضاحت ضرور کرتے ہیں۔پہلا سوال تو یہ ہے کہ تثلیث سے کیا مراد ہے۔اس کے جواب میں یہ حوالہ ملاحظہ ہو :- "The Christian doctrine is that in the God head there are three persons, god: the Father, God, the Son, and God the Holy´ ghost,and that these eternal God whose substance is undivided and each person is equal in power and glory۔ترجمہ :۔عیسائی عقیدہ یہ ہے کہ الوہیت میں تین اقنوم ہیں۔باپ خدا ، بیٹا خدا اور روح القدس خدا۔اور یہ کہ ان تینوں کے ملنے سے ایک ابدی خدائی وجود بنتا ہے جس کا جو ہر نا قابل تقسیم ہے۔اور پھر ان تینوں میں سے ہر ایک برا یہ طاقت اور عظمت کا مالک ہے۔ایک اور حوالہ ملاحظہ ہو :- کے زیر عنوان لکھتا ہے:۔Doctrine Of The Trinity "In theology, the belief that there are three persons in God or the divine nature, the Father, Son, and Holy Ghost" ه تحقیق الادیان ص۱۳ The Book Of Knowledge vol۔8 pp۔510-1