کسر صلیب

by Other Authors

Page 7 of 443

کسر صلیب — Page 7

IN - فیروز اللغات میں متکلم کے معنوں کے ضمن میں لکھا ہے کہ :۔: تم۔وہ لوگ جو مذہبی اور عقلی دلائل سے ثابت کرتے ہیں علم کلام کا ماہر ہا ہے لم کلام کی تعریف یہ بنتی ہے کہ وہ علم جس میں مذہبی امور عقلی دلائل سے ثابت کئے ام جاتے ہیں۔۵ - شرح عقائد میں لکھا ہے :- " معرفة العقائد عن ادلتها التفصيلة " : - شرح فقہ اکبر میں علم کلام کی یہ تعریف درج ہے :- - " العلم بالعقايد الدينية عن الادلة اليقينية "۔- کتاب علم الکلام از مولانا محمد ادریس کاندھلوی میں علم کلام کی کوئی باقاعدہ تعریف تو نہیں مل سکی۔البتہ اس کتاب کی ابتداء میں تعارف کے زیر عنوان کتا ہے ناشرین کی طرف سے ایک نوٹ کے ضمن میں لکھا ہے کہ : - یہ مجموعہ عقاید اسلامیہ کی تحقیق میں ہے۔تحقیق عقاید میں سلف کے مسلک ملحوظ رکھا ہے نہ کہ متاخرین کے دلائل عقلیہ اور نقلیہ سے اس کے ہر مسئلہ کو مہر سن کیا گیا ہے اور جدید شبہات کا بھی کافی اور شافی جواب دیا ہے۔- یہود اور نصاری اور آریہ اور نیچریہ کے اصول کا ابطال کیا ہے" ہے اس بیان سے علم کلام کی تعریف پر بھی روشنی پڑتی ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ علم کلام وہ علم ہے جس میں اپنے عقاید دینیہ کے اثبات کے لئے دلائل عقلیہ اور نقلیہ بیان کیا جائے اور دیگر تمام مذاہب کی طرف سے وارد ہونے والے اعتراضات کے جوابات دئے جائیں۔اس کتاب میں مولانا موصوف نے جس اندا نہ نگاریش اور طرز استدلال کو اختیار فرمایا ہے اس سے بھی اس تعریف کی تائید ہوتی ہے۔- علامہ شبلی نعمانی نے علم کلام کے موضوع پر دو نہایت مفید کتابیں تصنیف فرمائی ہیں۔جن میں علم کلام کے بارہ میں تفصیلی بحث کی گئی ہے۔ان میں سے ایک کتاب میں علم کلام :- --:: فیروز اللغات اردو جامع منشا - ۱۹۲ - شرح عقاید از علامه نسفی (مصری) حث - ۱۵۳ شرح فقہ اکبر قدید از ملا علی قاری من - 2 : - ٹائٹل علم الکلام از مولانا محمد ادریس کاندھلوی -