کسر صلیب

by Other Authors

Page 6 of 443

کسر صلیب — Page 6

علم کلام کی تعریف علم کے معنے جانتے معلوم کرنے اور دریافت کرنے کے ہیں۔نیز علم سے مراد دانش ، دانائی واقفیت اور آگاہی بھی ہیں۔اور کلام کے لغوی معنے بات یا بات کرنے کے ہیں۔کلام کے معنے اردو لغت میں سخن ، بات اور گفتگو کے کئے گئے ہیں یہ المنجد میں الکلام کے لغوی معنے القول درج کئے گئے ہیں تلے اصطلاحی طور پر علم اور کلام کے الفاظ مرکتب صورت میں علم کلام کی شکل میں استعمال ہوتے ہیں تو اسی ایک خاص علم مراد ہوتا ہے جس کی مختلف تعریفات کی گئی ہیں۔۱ - جامع اللغات میں لکھا ہے :- " علم کلام: وہ علم جس کے ذریعے سے عقائد کو عقلی مامیلوں کے ساتھ ثابت کرتے ہیں “ ہے - غیاث اللغات میں لکھا ہے :- کلام - و کلام علی است که در آن مسائل نقلی را بدلائل عقلی ثابت کنند شد یعنی علم کلام ایک ایسا علم ہے جس میں نقلی علوم کو عقلی دلائل کے ذریعے ثابت کیا جاتا ہے۔۳ - المنجد میں لکھا ہے :- " علم الكلام : علم من العلوم الشرعية المدونه يبحث عن ذات الله تعالى وصفاته واحوال الممكنات من المبدأ والمعاد على قانون الاسلام" له یعنی معلم کلام رائج علوم شرعیہ میں سے ایک علم ہے جس میں خدا تعالیٰ کی ذات ، صفات اور موجودات کے احوال ریعنی آغاز و انجام پر قانون اسلامی کی رو سے بحث کی جاتی ہے۔:- فیروز اللغات اردو جامع مثلا - ه : فیروز اللغات اردو جامع ص۹۳ ص ة : - المتحد م۶۹۵ ش :- غیاث اللغات ص۳۶- ش: جامع اللغات ١٢٥ - - : - المنحد من