کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 95 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 95

ہم سب ممنون ہیں۔آپ ان باتوں سے جو مضمون زیر تردید شائع ہوئی ہیں۔امید ہے کہ بددل نہ ہوں گے کیونکہ سیاسی جنگوں میں ایسی کھیلیں کھیلی جاتی ہیں۔مجھے یقین ہے کہ وہ چٹھی پنجاب کے مشہور لیڈر۔مولوی ظفر علی خاں کے قلم کی مرہونِ منت ہے۔اور ان کے ہی دماغ کا اختراع ہے۔جس پر زمیندار نے اپنی روایات کے مطابق ”کشمیر کے مسلمانوں کا پیغام“ کی سرخی کا اضافہ کر لیا ہے۔اگر مضمون زیرتر دید بقول زمیندار قرار واقعی مرسله مولوی محمد یوسف صاحب ہے۔تو میں دریافت کرنا چاہتا ہوں کہ کیا انہوں نے وہ رقم جو آپ نے بطور امداد نقدی ارسال کی تھی۔مضمون کی صداقت کے سلسلہ میں واپس کی تھی۔اگر نہیں تو اس قسم کے مضامین میرے نزدیک محض بے ہودہ ہیں۔اس لیے میں اس خط کو اس حقیقت کے اعلان پر ختم کرتا ہوں۔کہ ہر کشمیری آپ کا ممنون ہے۔اور کشمیر میں اس وقت کوئی آپس کی فرقہ وارانہ لڑائی پیدا نہیں کی جاسکتی۔المرقوم ۵/نومبر ۳۱ء احمد اللہ میر واعظ ہمدانی عفی عنہ مشہور مذہبی لیڈر خواجہ حسن نظامی اپنے روز نامہ میں آل انڈیا کشمیر کمیٹی کے صدر، سیکرٹری اور اراکین کی مساعی جمیلہ کا ذکر کرنے کے بعد رقم فرماتے ہیں: آل انڈیا کشمیر کمیٹی کے صدر اور سیکرٹری اور اراکین کی ایک خوبی یہ ہے کہ انہوں نے اس موقع پر مسلمانوں کو باہمی تفریق سے بچانے کی 99