کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 96 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 96

کوشش کی ورنہ بعض بعض مسلمان ریاست کی حکمت عملی کا شکار ہو گئے تھے۔اور انہوں نے آل انڈیا کشمیر کمیٹی کے صدر اور سیکرٹری کی نسبت یہ لکھنا اور کہنا شروع کر دیا تھا۔کہ وہ صحیح عقیدہ کے مسلمان نہیں ہیں۔اس واسطے مسلمان ان کے ساتھ کام نہیں کر سکتے۔مگر آل انڈیا کشمیر کمیٹی کے صدر اور سیکرٹری اور اراکین نے نہایت عقل مندی اور صبر و ضبط سے کام لیا۔۔۔جب نمائندگان کشمیر کو یہ اطلاع ملی کہ چند خود غرض لوگ آل انڈ یا کشمیر کمیٹی کے خلاف اخبارات میں جھوٹا پراپیگنڈہ کرنے لگے ہیں تو اُن کی طرف سے جو تاراخبارات میں شائع ہوا۔اس میں شر پسند لوگوں کو بے نقاب کر کے یہ لکھا:۔وو ہم نمائندگان کشمیر دلی شکریہ کے ساتھ آل انڈیا کشمیر کمیٹی کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں۔اور اس کے معزز و مکرم صدر کے غایت درجہ ممنون و مشکور ہیں۔نمائندگان جموں وکشمیر نے ایک خاص اجلاس میں آل انڈیا کشمیر کمیٹی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا اس کے خلاف جو پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے وہ قطعاً بے بنیاد اور تحریک کے مخالفین کا تراشیدہ ہے۔مفتی جلال الدین ایم۔اے جو شیخ عبد اللہ کی پہلی گرفتاری کے بعد کشمیر ایجی ٹیشن کے پہلے ڈکٹیٹر اور مسلم نمائندگان کشمیر کے جائنٹ سیکرٹری تھے لکھتے ہیں:۔آل انڈیا کشمیر کمیٹی نے ہمیں ہر طرح کی امداد پہنچائی۔نیز تمام متم کے مفید کارآمد مشوروں سے ہماری ہمت بندھائی اور رہبری بھی کی اور ہم بصد فخر اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ تمام قوم نہ دل سے آل انڈیا کشمیر کمیٹی کے صدر کی شکر گزار ہے جنہوں نے تحریک کشمیر میں گہری دلچسپی اور بدرجہ غایت سرگرمی کا اظہار کیا علاوہ ازیں صدر موصوف کے متبعین نے کبھی 100