کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 94 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 94

گئی ہے کہ آپ کشمیری مسلمانوں کی امداد سے علیحدہ ہو جائیں۔مہاراجہ بہادر تو عنایات کے لیے تیار ہیں۔مگر بیرونی مداخلت نے کام خراب کر دیا۔وغیرہ وغیرہ -2 میں قادیانیت اور احمدیت سے اتنا ہی دُور ہوں کہ جتنے علماء اہلسنت والجماعت ہوتے ہیں۔مگر میں اپنے ملک کا دشمن نہیں ہوں۔کہ میں کشمیر کے بُرے اور بھلے پر غور نہ کروں۔اور جب کہ ہندوستان میں بڑے بڑے مقتدر علماء۔اہل ہنود و دیگر مذاہب کے لوگوں سے مل کر اپنا سیاسی لائحہ عمل چلا رہے ہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم آپ اور آپ کی جماعت سے مل کر متحدہ محاذ نہ بنائیں اور اس حقیقت سے آنکھیں بند کر لیں کہ اس وقت کا تفرقہ ہماری تباہی و بربادی کا سبب ہوگا۔اور ہمیں لڑانے کی ساری چالیں حکومت کا سنہری ہاتھ کر رہا ہے۔-3 حکومت کشمیر کو نادم کرنے کے لیے جہاں کشمیریوں کی متحدہ قربانیوں نے کام دیا ہے۔وہاں بیرون ریاست کے ابنائے اسلام کے احتجاج اور مطالبہ کا بھی اسی قدر حصہ ہے۔-4 کشمیر کمیٹی اور جناب کی انتھک جد و جہد ہمارے دلی شکریہ کی مستحق ہے جس کی ہر وقت کی امداد۔اور قیمتی مشوروں نے مشکلات کے حل کرنے میں آسانیاں پیدا کیں۔آپ کا فرستادہ وفد ہمارے مشوروں۔کاموں اور اجتماعات میں پوری دلچسپی سے حصہ لے کر اپنے فرائض کی انجام دہی کر رہا ہے۔جس کے لیے 98