کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 75 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 75

اور وہ کیوں ایسانہ کرتے۔جب کہ خود ان کے لیڈروں کو اعتراف ہے کہ:۔۔اگر گدھا زور سے ہینگے تو دوکانوں اور گھروں سے پگڑیاں بغل میں وو دبا کر بھاگتے ہیں اور راستے میں پوچھتے آتے ہیں کہ میاں ماجھے کیا ہوا بھیا گاتے یہ کیا شور تھا۔کہیں لاٹھی چلی ہے کیا ؟ مگر کسی کے زیادہ چوٹ نہیں آئی؟ (1 تاریخ احرار ص ۴۸ - ۴۷) یہ بغل میں پگڑیاں دبا کر بھاگنے والے وہی ہیں جن کا ذکر اوپر آچکا ہے اور انہیں اس بات پر فخر ہے کہ وہ پگڑیاں ہر وقت بغل میں دابے پھرتے ہیں۔حسب پروگرام ۱۴ ستمبر کو سیالکوٹ سے بذریعہ کا رصد محترم مع اپنے رفقاء وزیر آباد پہنچے۔اور وہاں سے ہم سب گاڑی کے ذریعہ واپس آئے۔وزیر آباد سے جموں اور کشمیر کے بعض لیڈر قاضی گوہر رحمن ، چودھری غلام عباس اور مولوی عبدالرحیم ایم اے بھی شریک سفر ہوئے اور قادیان (پہنچ کر ) آئندہ پروگرام سے متعلق مشورہ اور ہدایات لینے کے بعد واپس ہوئے۔قاضی گوہر رحمن چونکہ کچھ علیل ہو گئے تھے۔اس لئے کچھ دن مزید ٹھہر نے کے بعد جموں واپس آگئے۔79