کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 171 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 171

پھر فرمایا:۔آرام ملنے پر اپنے قومی کارکنوں کو بھول جائیں گے تو آئندہ کسی کو ان کے لیے قربانی کرنے کی جرات نہ ہوگی اور وہ یتیم ہو جائیں گے۔۔۔ان کا فرض ہے کہ جب تک مسٹر عبد اللہ۔قاضی گوہر رحمن اور اُن کے ساتھی آزاد نہ ہوں وہ چین سے نہ بیٹھیں۔اور میں انہیں یقین دلاتا ہوں کہ اس کام میں میں اُن کی ہر ممکن امداد کروں گا۔اور اب بھی اس غرض کو پورا کرنے کے لیے کوشش کر رہا ہوں۔۔۔کچھ اسیروں کی رہائی 66 اس مکتوب نے گویا جنگل میں آگ لگادی۔ہر طرف جلسے ہونے لگے۔اور ریزولیوشن پاس کر کے افسروں کو بھجوائے جانے لگے۔وائسرائے کے وفد اور وزیر اعظم کے وفد کے ساتھ یہ طاقت بھی مل گئی۔آخر ۹ مئی ۳۲ء کو سری نگر کے مسلمانوں کے نمائندہ نے صدر کمیٹی کو تار کے ذریعہ اطلاع دی کہ وو آج مسٹر یوسف خاں ( علیگ)، نذیر احمد، عبداللہ اور غلام محمد اسیران سیاسی رہا کر دیئے گئے۔66 اظہار تشکر جیل کے دروازے پر مسلمانون نے ان کا شاندار استقبال کیا اور یہ قرار داد منظور کر کے بھجوائی کہ یہ پارٹی مسلمانانِ کشمیر کی واحد نمائندہ جماعت آل انڈیا کشمیر کمیٹی کے محترم صدر اور ارکان نیز مسلم پریس سے درخواست کرتی ہے کہ 175