کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 172 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 172

مسلمانان کشمیر کے مطالبات تسلیم کرانے کے لیے انھوں نے جو کامیاب کوشش کی ہے اس پر دلی شکر یا قبول فرمائیں۔تکلیف اور مصیبت میں مدد کے لیے تمام قیدیوں کی نگاہیں ان پر لگی ہوئی ہیں۔۔شیخ عبداللہ کی رہائی آل انڈیا کشمیر کمیٹی کی پیہم کوششیں خدا کے فضل سے بار آور ہوئیں اور ریاست کشمیر نے آخر کار شیخ محمدعبداللہ اور دوسرے بقیہ مسلم راہنماؤں کی رہائی کے احکام بھی جون ۳۲ ء کے پہلے ہفتہ میں جاری کر دیئے۔کشمیر کے مختلف حصوں سے اس کامیابی پر جناب صدر کی خدمت میں مبارک باد کے متعد د تار موصول ہوئے۔شیر کشمیر لاہور میں شیخ محمد عبد اللہ کئی ماہ جیل میں گزانے کے بعد رہا ہوئے تو ضروری امور میں مشورہ کے لیے ۵ جولائی کو لاہور آئے۔جہاں صدر محترم کشمیر کمیٹی ایک روز پہلے پہنچ چکے تھے۔آپ کا قیام مرزا عزیز احمد ایم۔اے(ایکسٹرا اسٹنٹ کمشنر ) کی کوٹھی پر تھا۔شیخ صاحب نے بھی اسی جگہ قیام کیا۔اور دودن اور دورا تیں میٹنگیں ہوتی رہیں۔( شیخ صاحب کی خواہش پر راقم الحروف نے ان کے قیامِ لاہور کے عرصہ میں ان کے سیکرٹری کے طور پر کام کیا اور لاہور کے معززین سے ان کی ملاقاتوں میں ان کے ساتھ رہا۔) ایک دیانت دار اخبار نویس اس مختصر قیام میں شیخ محمد عبداللہ صاحب ”زمیندار“ کے مالک سے ملنے کے لیے گئے۔میں بھی ساتھ تھا۔ابھی رسمی سلام ومزاج پرسی ہورہی تھی کہ ان کے بیٹے اختر علی صاحب آدھمکے اور آتے ہی اپنے ابا کو مخاطب کر کے کہنے لگے۔176