کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 162 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 162

ذکر لوگوں نے اس میں شمولیت کی۔اور تین نمائندگان یعنی سید حسین شاہ جلالی۔خواجہ غلام احمد عشائی ایم۔اے اور چودھری غلام عباس نے جو شامل اجلاس نہ ہو سکے۔خطوط کے ذریعہ شمولیت کی۔ان کے خطوط جلسہ میں پڑھ کر سُنا دیے گئے۔شیخ محمد عبد اللہ کی پُر سوز تقریر شیخ محمد عبداللہ نے بہت ہی پُر دردلہجہ میں کہا:۔وو موجودہ حالات کی نزاکت کو سمجھیں اور کوئی ایسا قدم نہ اٹھا ئیں جس سے قومی مفاد کو نقصان پہنچے حکومت مسلمانوں میں پھوٹ ڈالنا چاہتی ہے اور چند مسلمان لیڈر حکومت کے دام فریب میں آکر مسلمانوں کے اتحاد واتفاق کے شیرازہ کو بکھیر کر اپنی ذاتی اغراض کو پورا کرنا چاہتے ہیں اور سُنی۔شیعہ۔اہلحدیث اور احمدی وغیرہ کا سوال اُٹھا رہے ہیں۔آپ مجھے اس معاملہ میں اپنے فیصلہ سے آگاہ کریں۔میں اسی پر عمل کروں گا“ سب طرف سے آوازیں آئیں کہ ہم ایسے لوگوں سے بیزار اور آپ کے ساتھ ہیں۔سید حسین شاہ جلالی کا مکتوب سید حسین شاہ جلالی نے اپنے خط میں جو جلسہ میں پڑھ کر سنایا گیا۔لکھا:۔یہ ایک افسوسناک معاملہ ہے کہ اہل اسلام کے درمیان اس وقت فرقہ دارانہ سوال پیدا کیا جا رہا ہے۔جب انتخاب نمائندگان ہوا تھا تو ہم تمام نمائندگان نے اسے اپنا اصول بنا رکھا تھا بلکہ ایک قسم کا حلف لیا تھا کہ فرقہ دارانہ سوال کو کبھی عامتہ المسلمین میں نہیں اُٹھانا چاہیے۔اور تمام فرقوں کو خواہ وہ سُنی ہوں یا شیعہ، اہل حدیث ہوں یا احمدی مقلد ہوں یا غیر مقلد 166