کرامات الصادقین

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 75 of 279

کرامات الصادقین — Page 75

كرامات الصادقين ۷۵ اُردو ترجمہ وَ مَا أَنْتَ إِلَّا نَائِبُ اللهِ فِي الْوَرَى وَ أَعْطَاكَ رَبُّكَ هَذِهِ ثُمَّ كَوْثَرُ اور تو ہی مخلوق میں اللہ کا نائب ہے اور خدا نے تجھے یہ نعمت بھی دی ہے اور کوثر بھی۔وَيَعْجَزُ عَنْ تَحْمِيدِ حُسْنِكَ مُؤْمِنٌ فَكَيْفَ مُحَمِّدُكَ الَّذِي هُوَ يُكْفَرُ اور تیرے حسن کی تعریف کرنے سے تو مومن بھی عاجز ہے پھر کا فرقرار دیے جانے والا شخص تیری تعریف کا حق کیسے ادا کر سکتا ہے۔يُكَفِّرُنِي شَيْخٌ وَتَتْلُوهُ أُمَّةٌ وَمَا إِنْ أَرَاهُ كَعَاقِلِ يَتَدَبَّرُ ایک شیخ میری تکفیر کر رہا اور ایک گروہ اسکے پیچھے چل رہا ہے اور میں اسے ایسے دانشمند کی طرح نہیں پاتا جو تدبر سے کام لے۔يُرِى ظَهْرَهُ عِنْدَ النِّضَالِ كَتَعْلَبٍ وَ كَالذِنْبِ يَعُوِى حِيْنَ يَهْذِى وَيَهْجُرُ مقابلہ کے وقت وہ لومڑی کی طرح اپنی پیٹھ دکھاتا ہے اور جب وہ بکواس اور بیہودہ گوئی کرتا ہے تو بھیٹر یے کی طرح چلاتا ہے۔غَبِيٌّ عَنِيٌّ أَضْرَمَ الْجَهْلُ غَيْظَهُ كَجُلْمُودِ صَخْرٍ جَهْلُهُ لَا يُغَيَّرُ وہ کند ذہن اور سرکش ہے۔جہالت نے اسکے غصے کو بھڑ کا دیا ہے۔اسکی جہالت چٹان کے پتھر کی طرح تبدیل نہیں ہو سکتی۔وَ كَفَّرَنِي بِالْحِقْدِ مِنْ غَيْرِ مَرَّةٍ فَقُلْتُ لَكَ الْوَيْلاتُ إِنَّكَ أَكْفَرُ اور کینہ سے کئی مرتبہ اس نے میری تکفیر کی تب میں نے (اسے ) کہا تیرے لئے ہلاکتیں ہوں تو تو سب سے بڑا کا فر ہے۔وَيَسْعَى لِاِيُدَائِي وَيَسْعَى بِزُوُرِهِ عَلَيَّ حَرِيصٌ كَالْعِدَا لَوْ يَقْدِرُ وہ مجھے دکھ دینے کی کوشش کرتا ہے اور اپنے جھوٹ کے ذریعہ چغل خوری کرتا ہے وہ دشمنوں کیطرح میرے خلاف حریص ہے اگر اسکا بس چل سکے۔۱۶۷