کامیابی کی راہیں (حصہ چہارم)

by Other Authors

Page 18 of 59

کامیابی کی راہیں (حصہ چہارم) — Page 18

30 30 29 29 ۲۸۔جولائی: وانڈ زورتھ ٹاؤن ہال لندن میں حضور کا خطاب بعنوان ”امن کا پیغام اور ایک حرف انتباہ۔۲۱۔اگست : دورہ یورپ سے کراچی واپسی۔۲۲۔اگست: کراچی میں اتحاد بین المسلمین کی تحریک فرمائی۔۲۶ تا ۲۸ - اگست: جماعت احمدیہ انڈونیشیا کا پہلا جلسہ سالانہ منعقد ہوا۔نومبر : حضور نے بہشتی مقبرہ میں قطعہ مربیان میں اضافہ فرمایا سب سے پہلے شیخ عبدالقادر سابق سوداگر مل دفن ہوئے۔اس سال کا جلسہ سالانہ جنوری ۱۹۶۸ ء میں ہوا۔اس سال حضور نے اپنا یہ الہام بیان فرمایا: میں تینوں ایناں دیاں گا کہ تو رج جاویں گا جولائی میں عرب وار ریلیف فنڈ میں جماعت کی طرف سے ۱۵ ہزار روپے کا عطیہ دیا گیا۔صدر مملکت پاکستان نے شکریہ کا خط تحریر فرمایا۔وقف جدید کی طرف سے حدیقۃ الصالحین کی اشاعت۔لجنہ اماءاللہ کی طرف سے حضور کے لجنہ سے خطابات کا مجموعہ "المصابیح کے نام سے شائع ہوا۔۱۹۶۸ء ۱۰۔۱۱۔۱۲۔جنوری : گزشتہ سال کا مؤخر جلسہ سالانہ منعقد ہوا۔۱۱۱۰ جنوری کی درمیانی شب نانبائیوں نے ہڑتال کر دی۔جس پر حضور نے ہر احمدی سے صرف ایک روٹی کھانے کی اپیل کی۔فروری کینیڈا میں با قاعدہ جماعت کا قیام ہوا۔۱۵۔مارچ: حضور نے تسبیح و تحمید اور درود شریف پڑھنے کی تحریک فرمائی۔مارچ: نجی میں پہلے احمدی نے اپنی زندگی دین کے لئے وقف کی ان کا نام ماسٹر محمد حنیف صاحب ہے۔۱۵۔جون : چودہ سو سالہ جشنِ نزول قرآن کے موقع پر احمد یہ دارالمطالعہ کراچی میں تراجم قرآن کی نمائش۔۲۸۔جون : حضور نے بکثرت استغفار کرنے کی تحریک فرمائی۔۱۴۔اکتوبر : ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کے لئے امریکن فاؤنڈیشن کی طرف سے ایٹم کے پرامن استعمال کے لئے انعام کا اعلان۔۲۵ - اکتوبر : حضور نے تحریک جدید کے دفتر دوم کی ذمہ داری مجلس انصار اللہ پر ڈالی۔۲۶ ۲۷ ۲۸ دسمبر : جلسہ سالانہ مقررہ تاریخوں پر ہوا۔جس میں پہلی دفعہ سوئی گیس سے کھانا تیار کرنے کا اہتمام کیا گیا۔اسی سال ربوہ میں طبیہ کالج کا اجراء۔حضور نے اپنی جگہ مکرم مرز امبارک احمد صاحب کو صدر مجلس انصاراللہ مرکز یہ مقرر فرمایا۔١٩٦٩ء مارچ: لائیبیریا کے علاقہ کیپ ماؤنٹ میں جماعت کا پہلا پرائمری اسکول جاری ہوا۔۱۸۔اپریل: فرینکفرٹ (مغربی جرمنی) میں جماعت کے مشن اور مسجد کے قیام پر دس سال گزرنے پر پُر وقار تقریب۔صدارت حضرت چوہدری ظفر اللہ خان صاحب نے فرمائی۔یکم مئی: تحریک وقفِ عارضی کے پہلے ۳ سالہ دور کے اختتام پر دوسرے ۵ سالہ دور کا آغاز۔۲۵ مئی بفضل عمر فاؤنڈیشن کے تحت پہلی دفعہ علمی تحقیق پر انعامات دیئے گئے۔۲۹ مئی: احمد یہ دارالمطالعہ کراچی میں سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر کتب کی نمائش۔مئی: سکنڈے نیویا کے مبلغ سلسلہ مکرم کمال یوسف صاحب کا دورہ آئس لینڈ جس سے وہاں پہلی دفعہ اسلام کی اشاعت ہوئی۔www۔alislam۔org