کامیابی کی راہیں (حصہ سوم)

by Other Authors

Page 6 of 60

کامیابی کی راہیں (حصہ سوم) — Page 6

6 5 نِ الَّذِي جَمَعَ مَالًا وَّعَدَّدَهُ جس نے مال جمع کیا اور اس کا شمار کرتا رہا۔يَحْسَبُ أَنَّ مَالَهُ أَخْلَدَهُ وہ گمان کیا کرتا تھا کہ اُس کا مال اُسے دوام بخش دے گا۔كَلَّا لَيُنْبَذَنَّ فِي الْحُطَمَةِ خبردار! وہ ضرور حُطمہ میں گرایا جائے گا۔وَمَا أَدْرَكَ مَا الْحُطَمَةُ اور تجھے کیا بتائے کہ حُطمہ کیا ہے؟ نَارُ اللَّهِ الْمُوْقَدَةُ 6 وہ اللہ کی آگ ہے بھڑکائی ہوئی۔الَّتِي تَطَّلِعُ عَلَى الْأَفْئِدَةِ جو دلوں پر لیکے گی۔إِنَّهَا عَلَيْهِمُ مُؤْصَدَةٌ یقینا وہ اُن کے خلاف بند رکھی گئی ہے۔فِي عَمَدٍ مُمَدَّدَةٍ ۱۰ ایسے ستونوں میں جو بھینچ کر لمبے کئے گئے ہیں۔www۔alislam۔org صحاح ستہ احادیث کی صحت کے اعتبار سے محدثین نے حدیث کی درج ذیل چھ کتابوں کو دیگر کتب احادیث سے زیادہ مستند اور معتبر قرار دیا ہے۔ان چھ کتب کو صحاح ستہ (یعنی چھ صحیح کتابیں ) کہتے ہیں۔ان کا درجہ قریباً درج ذیل ترتیب کے مطابق سمجھا جاتا ہے۔1 صحیح بخاری مرتبہ حضرت امام محمد بن اسماعیل بخاری ولادت ۱۹۴ ہجری وفات ۶ ۲۵ ہجری ) حضرت امام بخاری کی یہ کتاب حدیث کی تمام کتابوں میں سے سب سے زیادہ صحیح اور سب سے زیادہ مستند سبھی جاتی ہے اور حضرت امام بخاری کی صحیح بخاری کا نام أَصَحُ الكِتَابَ بَعْدَ كِتَابِ اللهِ ( یعنی کتاب اللہ کے بعد سب سے زیادہ صیح کتاب ) مشہور ہو گیا ہے۔2 صحیح مسلم مرتبہ حضرت امام مسلم بن حجاج نیشا پوری ولادت ۲۰۴ هجری وفات ۲۶۱ ہجری ) ان کی کتاب نہایت عمدہ اور قابل اعتماد مجموعہ مجھی گئی ہے اکثر محد ثین صحیح بخاری اور صحیح مسلم کو صحیحین کہتے ہیں۔3- جامع ترمذی مرتبہ حضرت امام ابو عیسی محمد بن عیسی ترندی ( ولادت ۲۰۹ ہجری وفات ۲۷۹ ہجری ) آپ حضرت امام بخاری کے شاگرد تھے۔ان کا مجموعہ احادیث بھی نہایت اعلیٰ مقام پر مانا گیا ہے۔4۔سنن ابوداؤد: مرتبہ حضرت امام ابوداؤد سلیمان بن الاشعث السجستانی ولادت ۲۰۲ ہجری وفات ۵ ۲۷ ہجری ) فقہی مسائل کی تدوین میں انہیں بہت ارفع مقام حاصل ہے۔5 سنن النسائی: مرتبہ حضرت امام حافظ احمد بن شعیب النسائی ولادت ۲۱۵ ہجری وفات ۳۰۶ ہجری ) 6 سنن ابن ماجہ مرتبہ حضرت امام ابوعبدالله محمد بن یزید بن ماجه القزوینی ولادت ۲۰۹ ہجری وفات ۲۷۵ ہجری )