کامیابی کی راہیں (حصہ اوّل) — Page 34
57 56 ملکہ وکٹوریہ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دعوتِ اسلام دی۔1893 ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو عربی کے 40 ہزار مادے ایک ہی رات میں سکھائے گئے۔اسی سال حضرت مولوی نورالدین صاحب ہجرت کر کے بھیرہ سے مستقل طور پر قادیان آ گئے۔مارچ اپریل 1894 ء میں خسوف و کسوف کا نشان مشرق میں اور 1895ء کو یہی نشان مغرب میں ظاہر ہوا۔حضرت عیسی علیہ السلام کی قبر کے انکشاف کیلئے 1894ء میں ایک وفد سری نگر کشمیر بھجوایا۔یکم جنوری 1896ء کو آپ نے پہلی بار گورنمنٹ کو یہ تحریک کی کہ ہفتہ میں اتوار کی بجائے جمعہ کی تعطیل ہونی چاہئے۔دسمبر 1896ء میں آپ کا مضمون ”اسلامی اصول کی فلاسفی جلسہ مذاہب اعظم لاہور میں حضرت مولوی عبدالکریم صاحب سیالکوٹی نے پڑھا۔آپ کا مضمون وحی الہی کے مطابق سب مضمونوں پر بالا رہا۔پنڈت لیکھرام 6 مارچ 1897ء کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی کے مطابق قتل ہوا۔23۔اگست 1897 ء کو کپتان ڈگلس نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حق میں فیصلہ سنایا۔آپ نے اسے پیلاطوس ثانی کا نام دیا۔1898ء کے آغاز میں آپ نے قادیان میں مدرسہ تعلیم الاسلام کا اجراء کیا۔1897ء میں امرتسر سے حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی ” نے احکم اخبار جاری کیا جسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے پسند فرما کر امرتسر سے قادیان منگوا لیا۔17۔اکتوبر 1902ء کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مسجد اقصی قادیان میں خطبہ الہامی عربی میں ارشاد فرمایا۔1903ء میں منارة اصبح قادیان کا سنگ بنیاد رکھا جو کہ 1916ء میں مکمل ہوا۔1901ء کی مردم شماری میں آپ نے اپنی جماعت کا نام ”مسلمان فرقہ احمدیہ " رکھا۔اخبار البدر ستمبر 1902ء میں شائع ہونا شروع ہوا۔27 اکتوبر 1904ء کو آپ نے سیالکوٹ کا سفر اختیار فرمایا اور اسی سفر میں آپ www۔alislam۔org نے لیکچر سیالکوٹ دیا جس میں آپ نے کرشن ہونے کا دعویٰ کیا۔11۔اکتوبر 1905ء میں حضرت مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹی نے وفات پائی۔1905ء میں بہشتی مقبرہ کی بنیاد رکھی۔یکم مارچ 1906ء کو رسالہ ” تشحیذ الا ذہان” حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے جاری کیا۔27 اپریل 1908ء کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے لاہور کا آخری سفر کیا۔26 مئی 1908ء کو لاہور میں وفات پائی اور 27 مئی 1908ء کو قادیان بہشتی مقبرہ میں دفن ہوئے۔نماز جنازہ حضرت حکیم مولوی نورالدین صاحب خلیفہ مسیح الاول نے پڑھائی۔جو کہ پہلے خلیفہ کے طور پر منتخب ہوئے۔حضرت مسیح موعود کے ایسے مخالفین جو آپ کی پیشگوئیوں کے مطابق ہلاک ہوئے۔پنڈت لیکھرام پشاوری، ڈاکٹر ڈوئی آف امریکہ پادری عبد اللہ آ تھم سعد اللہ لدھیانوی الہی بخش اکا ؤنٹنٹ لاہور وغیرہ۔