کلام محمود — Page 262
دعائیں شعلہ جوالہ بن کے اُتریں گی بلا کے رکھ دیں گے اعدار کو ہم فغاں سے آج بیوش ابرہہ کو تہس نہس کر دے گی اُڑے گی فوج طیور اپنے آشیاں سے آج شھید ہوں گے جو اسلام کی حفاظت میں ملاتی ہوں گے وہی اپنے دلستاں سے آج انہیں کے نام سے زندہ رہے گا نام وطن گھروں سے نکلیں گے جو ہاتھ دھو کے جان سے آج ہیں وہ دامن رحمت سے ڈھانپ لیں گے نٹور بھریں گے گھر کو ہمارے وہ ارمغاں سے آج مشام جان معطر کرے گی جو خوشبو ! مہک رہی ہے وہی میر کوستاں سے آج