کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ — Page 152
۱۵۲ نہیں ہو گی۔اے بالفاظ دیگر آسمانوں پر تعظیم الشان تفسیر اپنی جامعیت کے اعتبار سے تفسیر کبیر ہی کا درجہ رکھتی ہے جو دنیا میں بکثرت پھیلے گی اور اسلام اور سلمانان عالم کے لئے عزت و شرف کا موجب بنے گی۔سے جس بات کو کہے کہ کروں گا اسے ضرور ٹلتی نہیں وہ بات خدائی یہی تو ہے حضرات ! آپ کو یہ بات معلوم کرکے یقیناً بہت حیرت اور مسرت ہو گی کہ " تفسیر صغیر جس کی اولین اشاعت جلسہ سالانہ ۱۹۵۷ء کے موقع پر ہوئی تھی اب تک اس کے متعد دایڈیشن چھپ چکے ہیں۔اس تفسیر کی بہ کثرت اشاعت بارگاہ الہی میں مقبولیت کی دلیل ہے ، الحمد للہ۔بر صغیر کے طول و عرض میں تورخم سے لے کر سری لنکا تک اور کراچی سے لے کر بنگلہ دیش تک ہزاروں عشاق قرآن کے گھروں میں پڑھی جاتی ہے اور بلا مبالغہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ تفسیر بین الاقوامی شہرت حاصل کر چکی ہے اور وہ دن دور نہیں جبکہ اس کی برکت سے نور قرآن کی تجلی دنیا اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کرے گی اور حضرت مصلح موعود کے دل سے نکلی ہوئی یہ دعا قبولیت کا شرف پالے گی کہ ہے پانی کر دے علوم متر آپ کو گاؤں گاؤں میں ایک رازہ نئی بخش ه اخبار بدر قادیان در ستمبر ۶۱۹۰۶ صفحه ۳ +