کلامِ ظفرؔ — Page 64
111 کلام ظفر 112 کلام ظفر دیار افریقہ $1970 ( حضرت خلیفہ امسیح الثالث کی پہلی بار فریقہ روانگی ) نگاه رحمت پرودگار افریقہ ہے خاص طور پہ سوئے دیارِ افریقہ خدا کا شکر ہے بے حد ہے بے حد کہ کٹ گئی آخر شب دراز شب انتظار افریقہ امام وقت کو اپنے دیار میں پاکر سے جھوم رہے ہیں خیار افریقہ خوشی زہے نصیب کہ ہم میں امام وقت آیا خوشا نصیب کہ آئی بہارِ افریقہ یہی امام ہے ماوی ضیعف قوموں کا عالمیاں، غمگسار افریقہ پناه کبھی نہ اتنے مُبارک تھے عہدِ ماضی میں کہ جتنے آج ہیں لیل و نہارِ افریقہ خدا کے بندے ہیں گورے ہوں یا کہ ہوں کالے صدا یہ دیتے ہیں لیل و نہارِ افریقہ ہزار زور لگائیں سفید فام مگر بلند ہو کے رہے گا منار افریقہ دیار جبش میں آکر امانِ جاں پاکر بڑھا گئے ہیں صحابہ وقار افریقہ ہمارے سید و مولی سیاہ فام بلال یسا گئے ہیں دلوں میں پیار افریقہ خدا کرے کہ لوائے بلال کے نیچے قرار پائے دل بے قرار افریقہ ظفر قریب ہیں وہ دن کہ احمدی ہوں گے دیار مشرق و مغرب دیار افریقہ ย (روز نامہ الفضل 23 اپریل 1970ء صفحہ 2 و28 دسمبر 2004 ء سالانہ نمبر )