کلامِ ظفرؔ — Page 161
305 علمْعَهُمْ أَرْكَانَ دِينِ الْمُصْطَفى آپ نے انہیں دین محمدی کے ارکان سکھلائے کلام ظفر ويمَائِهِ طَهَّرُتَهُمْ تَطْهِيرًا اور اس (دین) کے پانی سے دھو کر انہیں خوب پاک صاف کر دیا۔صبحتَهُمْ كَأْسَ الْهُدَى وَغَبَقْتَهُمْ آپ نے انہیں صبح وشام ہدایت کا جام پلایا وَسَقَيْتَهُمْ بَعْدَ الْخُمُورِ جُمُورًا اور انہیں شراب پر شراب پلاتے رہے ما ذَلِكَ إِلَّا مِنْ فُيُوضِ مَسِيحِنَا یہ سب کچھ ہمارے اس مسیح کے فیض سے ہے ذُو كَانَ عَيْنًا لِلْآنَامِ وَنُورًا جولوگوں کے لئے سرچشمہ ہدایت اور نور ہیں 306 وَاللهُ يُعْطِي مَنْ يَشَاءُ وَيَمْنَعُ اللہ تعالیٰ جس کو چاہتا ہے عطا فرماتا ہے یا نہیں عطا کرتا۔وَ عَطَاءُ رَبِّي لَمْ يَكُن مَحْظُورًا اور میرے رب کی عطا ہر گز محدود نہیں۔أ مُجَاهِدَ الْإِسْلَامِ هَذَا فَضْلُهُ اے مجاہد اسلام ! یہ آپ پر محض اللہ کا فضل ہے فَعَلَيْكَ صَاحِ أَن تَكُونَ شَكُورًا سواے دوست! آپ کا فرض ہے کہ اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہوں کلام ظفر (رسالہ جامعہ احمدیہ قادیان جولائی 1930 ء صفحہ 56) ( نوٹ : پہلے ایڈیشن میں یہ قصیدہ نامکمل تھا۔اب اسے مکمل شائع کیا جارہا ہے۔)