کالعدم جماعت اسلامی کا ماضی اور حال — Page 38
٣٨ بر صغیر کے مسلمانوں میں کوئی مذہبی جماعت ایسی نہیں ہے جو اس قدر منتظم اور سرگرم عمل ہو۔نئے تعلیم یافتہ لوگوں کو مادیت اور دنیا داری نے عملی کام کے قابل نہیں چھوڑا۔اور پرانے علماء زمانے کی ضروریات سے نادا نفت ہونے کی وجہ سے ایک عالم جمود میں ہیں۔ان کے مقابلے میں احمد یہ جماعت میں غیر معمولی مستعدی ، جوش ، خود اعتمادی اور باقاعدگی ہے وہ یہ سمجھتے ہیں کہ تمام دنیا کے روحانی امراض کا علاج ان کے پاس ہے۔یہ اعتقاد غلط ہو یا سچ لیکن اس نے ان کے کاموں میں ایک شرح پھونک دی ہے۔۔۔۔احمدی جماعت کے فروغ کی ایک اور وجہ ان کی تبلیغی کوششیں ہیں۔مرزا صاحب اور ان کے معتقدوں کا عقیدہ ہے کہ اب جہاد بالسیف نہیں بلکہ جہاد بالقلم اور جہاد باللسان یعنی تحریری ور بانی تبلیغ کا زمانہ ہے۔ان کے اس عقیدہ سے عام مسلمانوں کو اختان ہے لیکن واقعہ یہ ہے کہ آج جہاد بالسیف کی اہلیت نہ احمدیوں میں ہے اور نہ عام مسلمانوں میں طاقت حلوه سینا نه تو داری و نه من عام سلمان تو جہاد بالسیف کے عقیدے کا خیالی دم بھر کے نہ عملی جہاد کرتے ہیں اور نہ تبلیغی جہاد لیکن احمدی۔۔۔دوسرے جہاد یعنی تبلیغ کو ایک فریضہ ند سبی سمجھتے ہیں اور اس میں نہیں خاص کا میابی ہوئی ہے۔I موج کوثر ص ۱۹ او ۱۹۳)