کافر کون؟

by Other Authors

Page 420 of 524

کافر کون؟ — Page 420

420 میں قادیانیوں کی غیر اسلامی حرکات کو تاڑ کر حرکت میں آجاتی ہیں زیر نظر مقدمہ بھی اس کی روشن مثال ہے۔ٹنڈو آدم کے سرگرم اور ممتاز مولانا مولوی احمد میاں حمادی نے 13 اگست 1987ء کو شہداد پور سندھ میں ایک مقدمہ مکرم مختار احمد صاحب۔عبدالرحمن صاحب اور علی احمد صاحب کے خلاف درج کروایا جس میں کہا گیا کہ احمدیوں نے ایک جلسہ مورخہ 9 اگست 1987ء کو منعقد کیا اور اس میں قرآن مجید کی آیات کی تلاوت کرنے کے بعد لاؤڈ سپیکر پر رسول مقبول صلی یا مسلم پر درود بھیجا گیا۔اس طرح توہین رسالت کے مرتکب ہوئے۔چنانچہ یہ مقدمہ 298C اور 295 تعزیرات پاکستان کے تحت مندرجہ بالا تینوں احمدیوں پر درج ہوا۔ادھر سیکس سکینڈل شروع ہوا تو بڑے بڑے کھلاڑی۔میدان چھوڑ جائیں گے مجھے پتہ ہے کس وقت جسم کے کون سے حصے کو حرکت دینا ہے۔۔۔اداکارہ ریشم جسم کی نمائش کرنا کردار کے مطابق کوئی برائی نہیں ایسا کر کے خوش ہوتی ہوں ، سوئمنگ کاسٹیوم پہن کر مخش فلمی ڈائیلاگ۔۔۔۔۔۔اداکارہ میرا اسلامی مملکت خداداد کی ممتاز اداکاراؤں کا وطن عزیز کی دکھی انسانیت کو تفریح مہیا کرنے کے لیے ”جان جوکھوں میں ڈالنے والا دلچسپ اور خوبصورت مشغلہ “ " 1۔ناقابل اشاعت روزنامہ خبریں (14 مارچ 1987ء) 2۔ناقابل اشاعت روز نامہ پاکستان (16 اگست 1992ء) 3۔ناقابل اشاعت روزنامہ نوائے وقت (28 ستمبر 1989ء) 4۔نا قابل اشاعت روز نامہ جنگ (21 جنوری 1991ء) تبصره ریما، میرا، نرگس، ریشم جو بلند خدمات بجالا رہی ہیں ان کو اسلامی سنسر بورڈ آف پاکستان کی پوری پوری سپورٹ حاصل ہے۔علماء کرام خود اس کے ممبر ہیں اس لیے ان اسلامی مستورات سے حسد کرنا یقینا قانون سے کھلی بغاوت ہے۔یقینا میرا کی خدمات اتنی سردی اور سرد موسم میں جسم کو کپڑوں سے بے نیاز کر دینا خالص پاکستانی عوام کی خدمت کے لیے ہی ہو سکتا ہے جس سے جذبات مجروح کرنے کی بجائے خوش ہونا چاہیے۔اور دوسرا یہ کہ تماشین بھی سکہ بند مسلمان اور تماشہ کرنے والیاں بھی آپ کو اس سے کیا؟ رقص وسرور اور تھائی لینڈ کی ثقافت سے خوش اور