کافر کون؟

by Other Authors

Page 419 of 524

کافر کون؟ — Page 419

419 اور افسران کو مارا پیٹا۔پھر صلح ہونے پر ہوٹلوں کے بار روموں سے شراب کی پیٹیاں حاصل کر کے ہوٹلوں کے لان میں رکھ کر فروخت کی جاتی رہیں۔آواری ہوٹل کے ایک غیر ملکی جنرل منیجر مسٹر جوزف کے باعث یہ ہوٹل نا قابل برداشت سرگرمیوں ، ریشہ دوانیوں اور دیگر سماجی برائیوں کا مسکن بنا ہوا ہے۔ایک سروے رپورٹ کے مطابق لاہور کے تینوں فائیو سٹار ہوٹلوں میں روزانہ پچیس لاکھ روپے کی شراب فروخت ہوتی ہے جس میں 99 فیصد بلیک اور ایک فی صد پرمٹوں پر فروخت ہورہی ہے۔تبصره سابقہ چیف جسٹس و سینیٹر ڈاکٹر جاوید اقبال جو وطن عزیز میں قانون کے رکھوالوں کے بھی رکھوالے تھے آج کل ایوان عدل سے نکل کر ایوان قانون میں براجمان ہیں اسی طرح نظام مصطفیٰ کے داعی اور تبلیغ اسلام “ کہلانے والے مولا نا نورانی صاحب ان دونوں کا وطن عزیز میں جاری ان شراباً طہور کی نہروں پر چھیڑ چھاڑ ٹائپ کی گفتگو یقینا اس بات کی علامت ہے کہ یہ بھی اللہ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے۔تو پھر غصہ کیسا؟ قانون کو حرکت میں لانے کا جواز کیسا ؟ اور عوامی نمائندے اگر پانی کی جگہ شراب پیتے ہیں تو کیا مضائقہ کیا وہ گندا پانی پی کر پیٹ خراب کر لیں ؟ اور بیمار ہو جا ئیں۔اور اگر اسلامی سلطنت کے یہ رکھوالے بیمار ہو گئے تو وطن عزیز اسلامی مملکت خداداد میں اسلام نافذ کرنے کا کام ادھورا یا سست ہو جائے گا۔یہ ہمیں تھے جن کے لباس پر سر رہ سیاہی لکھی گئی یہی داغ تھے جو سجا کے ہم سر بزم یار چلے گئے 6۔اُدھر اے اللہ ! تو سلامتی بھیج محمدصلی اللہ تم پر اور ان کی آل پر جس طرح تو نے سلامتی بھیجی ابراھیم پر ان کی آل پر۔اے اللہ! تو برکتیں نازل کر محمد لا لا ریتم پر اور ان کی آل پر جیسے تو نے برکتیں نازل کیں ابراھیم پر اور ان کی آل پر۔شہداد پور سندھ کے 3 قادیانیوں کی ایک اور مجرمانہ حرکت قانون حرکت میں 298 اور 295 توہین رسالت کے تحت فوری F۔IR خوشاب کے ریگستانی علاقے سے اندرون سندھ چلتے ہیں۔حیرت ہے وطن عزیز کے کونے کونے میں قادیانی حضرات علماء کرام کے جذبات مجروح کرنے والی حرکات سے نہیں چوکتے۔لیکن داد دینا چاہیے علماء کرام کو جو چاند تک قادیانیوں کا تعاقب کرنے کی قسم کھائے ہوئے ہیں۔ان کی بصیرت افروز نگاہیں فوراً اسلامی معاشرے