کافر کون؟

by Other Authors

Page 376 of 524

کافر کون؟ — Page 376

376 تمام فقہی مسائل اہل سنت والجماعت کے قریب ہیں۔اور یہ یوں احمدی معاشرہ صبر واستقامت کی تصویر بنے قربانی کے جذبے سے سرشار ہو کر پوری دنیا میں خدمت دین اور خدمت قرآن میں مصروف ہے۔اگر خدمت قرآن وحدیث و خدمت دین کے جذبے سے سرشار اس معاشرے کو بھی میرے علماء دین نے دائرہ اسلام سے خارج قرار دے دیا تو یقینا اس معاشرے کے حسن میں کہیں کمی ہوگی۔یعنی وہ کمیاں اور خرابیاں جو میرے علماء دین کی فقہی بصیرت سے پیدا شدہ معاشرے میں موجود نہیں ہونگی۔یقیناً میرے معاشرے کے حلال و حرام ، صفائی و پاکیزگی اور روز مرہ کے معمولات کے بارے علماء کرام کی فقہی بصیرت قادیانی وہائٹ ہاؤس لندن مارکہ علماء کرام سے زیادہ ہوگی لیکن دوستو جب میں نے فقہہ کی دنیا میں قدم رکھا۔حلال و حرام۔صفائی و پاکیزگی کے مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کیں تو بے اختیار میرے دل سے یہ آواز آئی کہ پاکیزگی کے نام پر یہ فتاوی اگر نہ ہی دیئے جاتے تو شاید زیادہ پاکیزگی ہوتی۔بریلوی علماء کرام کے نزدیک غیر مقلدین اور دیوبندی حضرات کی فقہی سوچ کیا ہے اور غیر مقلد علماء کرام کے نزد یک فقہ حنفیہ کے متبعین کی فقہی سوچ کیا کیا ہے۔یہی جان کاری میری انگلی مشکل بن گئی ہے۔مشکل نمبر 43 ہمارے اہل حدیث بھائی آئمہ اربعہ کی تو ہین جیسی گمراہی میں مبتلا ہو چکے ہیں۔۔۔مولا نا داود غزنوی ممتاز غیر مقلد اہل حدیث عالم دین جناب مولانا محمد داود غزنوی اپنے ہی ہم مسلک بھائیوں کے غلو کو یوں دیکھتے ہیں۔دوسرے لوگوں کی یہ شکایت کہ اہل حدیث حضرات آئمہ اربعہ کی توہین کرتے ہیں اور بلا وجہ نہیں ہے میں دیکھ رہا ہوں کہ ہمارے حلقہ میں عوام اس گمراہی میں مبتلا ہو رہے ہیں۔( داود غزنوی صفحہ 88 بحوالہ چہرہ بے نقاب اہل حدیث واہل سنت از قاری محمد سعید صدیقی صفحہ 17 ناشر تحر یک اصلاح انسانیت پاکستان اشاعت اول جنوری 95 ء ملنے کا پتہ کتب خانہ رشیدیہ مدینہ مارکیٹ راولپنڈی) کچھ ہمارے اہل حدیث بھائی آئمہ مجتہدین کو گالی دیتے اور مقلد ہونا زانی شرابی سے بڑا گناہ سمجھتے ہیں۔میاں نذیر حسین دہلوی غیر مقلدین کے شیخ الکل مولانا نذیر حسین دہلوی غیر مقلد بھائیوں کی مقلدین کے بارے میں مذہبی سوچ کو یوں دیکھتے ہیں : اس زمانے میں دوگروہ پیدا ہو چکے تھے کچھ تو آئمہ مجتہدین کو گالی دیتے ہیں اور کہتے ہیں ہم اپنے آپ کو شفی