کافر کون؟ — Page 375
375 حمد ان کی آذان بھی مسلمانوں جیسی ہوتی ہے حمد ان کا فقہ بھی وہی جو سارے مسلمانون کا اعظم فقہ ہے حمد ان کا طریق نماز بھی وہی ہے جو سارے مسلمانوں کا ہے ان کا روزہ کھولنے کا وقت بھی وہی ہے حمید ان کی نماز بھی ویسی جو سارے مسلمانوں کا طریقہ نماز ہے حمید ان کے قرآن پڑھنے کا انداز بھی وہی جو سارے مسلمانون کا انداز قرات ان کا روزے کھولنے کا وقت بھی ویسا۔جو سارے مسلمانوں کا وقت ہے حمید ان کے ارکان حج بھی وہی جو سارے مسلمانوں کے ہیں حمد ان کا نصاب زکوۃ بھی وہی جو سارے مسلمانون کا ہے حمد ان کی توحید بھی وہی۔ان کا لا اله الا اللہ بھی وہی جو سارے مسلمانوں کا حیح ان کا خدا بھی تخت پر بیٹھتا ہے حمد ان کا خدا بھی مسکراتا ہے ان کا خدا بھی روتا ہے تو جب مسئلہ یہ ہے کہ مرزا غلام احمد نے کوئی نئی فقہ نہیں دیا اسی فقہ پر چل رہا ہے وہ بھی مقلد ہے۔وہی شریعت دے رہا ہے کوئی نئی شریعت نہیں لایا۔وہی طریقہ نماز دے رہا کوئی نئی طریقہ نماز نہیں لایا۔وہی قرآن پڑھ رہا ہے کوئی نیا قرآن لیکر نہیں آیا۔اسی آیت سے استدلال کر رہا ہے جس سے تمام مسلمان خاتم النبیین کا استدلال کرتے ہیں۔اسی سورۃ سے استدلال کرتا ہے ماکان محمد ابا احدا من رجالكم ولكن ا رسول الله وخاتم النبيين۔مرزا غلام احمد یہی کہتا ہے کہ میں کب خاتم النبیین کا انکار کر رہا ہوں۔میں تو تمہارے ہی بتائے ہوئے طریقوں سے استدلال کر رہا ہوں۔ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء اگر انگوٹھی ہیں اس انگوٹھی کا نگین ، خاتم میرا رسول ہے وہ میں بھی مانتا ہوں“ ( مولانا عرفان حیدری صاحب کی یہ ویڈیو تقریر بر موضوع "شناختی کارڈ میں مذہب کا خانہ ضروری ہے " you tube پر Qadiyani And Non Qadiyani with Allama Irfan Haider Abidi part1,2,3 presented by shiamajlis اس تقریر کو شبیر کیسٹ ہاؤس نے ریکارڈ کیا ہے ) اگر مندرجہ بالا علماء کرام کے نزدیک احمدی معاشرے کی یہ تصویر ہے اور وہ حامی دین ، خادم قرآن اور اہل سنت کے ہی عقائد اور ضروریات دین کے قائل ہیں اور شیعہ حضرات کی طرح ان کا کلمہ نماز روزہ الگ بھی نہیں بلکہ