کافر کون؟

by Other Authors

Page 377 of 524

کافر کون؟ — Page 377

377 یا شافعی کہلا نا زنا کاری اور شراب نوشی سے بھی بڑا گناہ سمجھتے ہیں اور اپنے تئیں دعوی کرتے ہیں کہ ہم حدیث پر عمل کرتے ہیں۔(فتاوی نذیر بحوالہ اہل حدیث و اہل سنت از قاری محمد سعید صدیقی صفحه 18 کچھ ہمارے اہل حدیث بھائی ریا کاری اور شہرت پسند ہیں۔عوام مسلمانوں کے لیے سنگدل ہیں اور خود کو موحد اور انہیں بدعتی قرار دیتے ہیں۔غیر مقلدین کے امام الطائفہ نواب صدیق حسن خاں بھوپالی ہیں : اس زمانہ میں ایک ریا کار اور شہرت پسند فرقہ نے جنم لیا جو ہر قسم کی خامیوں اور نقائص کے باوجود اپنے لئے قرآن وحدیث کے علم اور ان پر عامل ہونے کا دعویدار ہے۔میں نے بار ہا انہیں آزمایا۔پس میں نے ان میں سے کسی کو سلف صالحین اور مومنین کا طریقہ اپنائے ہوئے نہیں دیکھا۔عوام مسلمانوں کی نسبت سنگدل پایا۔یہ لوگ اپنے آپ کو موحد گردانتے اور اپنے سوا مسلمانوں کے سب مکاتب فکر کو مشرک اور بدعتی قرار دیتے ہیں حالانکہ یہ لوگ سب سے زیادہ غالی اور قل شد دہیں۔۔۔۔۔۔۔۔( الخطه فی ذکر الصحاح السته صفحه 151 تا 156 بحوالہ اہل حدیث واہل سنت از قاری محمد سعید صفحه 18 اہل حدیث پیسہ بٹورتے رہے اور تحفظ ابو بکر صدیق کی لڑائی روافض سے ہم نے لڑی۔۔۔۔دیو بندی عالم دین 1995ء میں جہلم میں اہل حدیث مبلغ عبدالحمید عامر اور دیوبندی عالم دین قاری حبیب احمد عمر کے درمیان فقہی مسائل پر جنگ چھڑ گئی جو بہت طول پکڑ گئی۔درمیان میں ڈنڈوں چاقووں سے مسلح جشن کی تفریح بھی ہوئی۔بعد میں اسے تحریک اصلاح انسانیت پاکستان نے جوں ہے جیسا ہے“ کی بنیاد پر شائع فرما دیا۔اس جنگ میں دیو بندی مبلغ قاری حبیب احمد عمر اپنے فقہی مسلک کی بین الاقوامی دفاعی لائن کے بارے میں فرماتے ہیں۔روافض کی طرف سے جب ابو بکر و عمر وعثمان جیسے محدثین صحابہ پر تبرا بازی کا بازار گرم ہوا تو تحفظ ناموس صحابہ کی جنگ ہم نے لڑی۔اور آپ غیر ملکی سرمایہ کاری میں مصروف رہے۔منکرین حدیث کی طرف سے جب بخاری مسلم جیسے محدثین صحاح ستہ کی صحت ولقابت پر حملے ہوئے تو جیت حدیث کی جنگ ہم نے لڑکی اور آپ حدیث کے نام پر چندے بٹورتے رہے۔اہل حدیث و اہل سنت صفحہ 19) غیر مقلد دین کے راہزن ہیں۔حضرت حاجی امداداللہ صاحب مہاجرمکی حضرت حاجی امداد اللہ صاحب مہاجر مکی جو اکابر دیو بند مولانا قاسم نانوتوی۔رشید احمد گنگوہی ،اشرف علی