کافر کون؟

by Other Authors

Page 317 of 524

کافر کون؟ — Page 317

317 الفاظ استعمال کر رہا ہے کہ ایک ملحد کو بھی ایسے الفاظ اور نظریات کی اشاعت کرنے کی جرات نہ ہوئی جو ان وہابی اکابر نے اپنی کتب میں درج کئے ہیں۔( صفحه 19 شائع کردہ قادری کتب خانه تحصیل بازار سیالکوٹ) جناب سائر بکنوری۔ایم۔اے وہابیت کا تعارف کراتے ہوئے فرماتے ہیں: وہ فکر جو خوارج کے بعد کی منظم انداز میں اور کسی مخصوص نام سے سر نہیں اٹھا سکتی تھی باہور میں صدی میں ایک شخص محمد بن عبدالوہاب کی شکل میں مجسم ہو کر ملت اسلامیہ کی پر امن فضا کو درہم برہم کرنے کے لیے رونما ہوئی مسلمانوں میں موجودہ فکری انتشار اس کا رہین منت ہے دنیائے گمراہی اس پر جتنا بھی ناز کرے کیونکہ اس سے پہلے تاریخ اسلام کو شاید کسی بھی اتنے بڑے پیکر دجل و فریب سے واسطہ نہیں پڑا“۔توہین رسول کرنے والا ٹولہ صفحہ 36) پاکستان کے غیر مقلد وہابیوں کے بارے میں فرماتے ہیں: پاکستان قائم ہو گیا تو دشمنان پاکستان کا مسجدی ٹولہ اپنی سابقہ ناکامیوں کا انتقام لینے کے لیے مملکت خداداد میں آن دھمکا اب انہوں نے اپنے اصلی منصب یعنی تو ہین رسول کی طرف توجہ دی۔اندر ہی اندر مسلمانوں کو عشق رسول کی آتش باطل سوز سے محروم کرنے کے لیے دن رات نا پاک گھناؤنی سازشوں میں مصروف ہیں“۔سپولیئے (صفحہ 40) صفحہ 41 پر فرماتے ہیں مجاہد ملت ضیغم اسلام حضرت الحاج مولانا ابوالحمد محمد ضیاء اللہ قادری مدظلہ ان سپولیوں کے زہریلے اثرات سے ملت اسلامیہ کا دفاع کرنا چاہتے ہیں۔مجدو د یو بند سے اٹھنے والی شیطانی ظلمتیں ان کے نام سے ہی بھاگتی ہیں“۔الوہابیت شائع کردہ قادری کتب خانه تحصیل بازار سیالکوٹ) جماعت اسلامی کی تصویرا کابرین دیوبند کی نظر میں یوں تو جماعت اسلامی علمائے دیوبند اہل سنت بریلوی مسلک کے مقابلہ میں ایک اور آپس میں ایک دوسرے کے حلیف ہیں لیکن اس کے باوجود علمائے دیوبند جماعت اسلامی کے نظام فکر وعمل کو باطل اور دین ملت کے لیے مہلک سمجھتے ہیں۔چند سال ہوئے جماعت اسلامی کے خلاف دار العلوم دیو بند سے ایک فتوی شائع ہوا جس کی سرخیاں یہ تھیں :