کافر کون؟ — Page 316
316 ( عقائد و کمالات علمائے دیو بندص 71 افادات مولوی اللہ یار خان ناشر ادارہ نقشبندیہ اویسیہ دار العرفان منارہ چکوال) بریلویوں کی تصویر غیر مقلدین کی نظر میں غیر مقلدین کے ممتاز عالم دین مولانا احسان الہی ظہیر بریلویوں کی تصویر یوں بناتے ہیں: سال کے مخصوص دنوں میں ان لوگوں کا قبروں پر حاضر ہونا جنہیں وہ اولیاء وصالحین گمان کرتے ہیں۔عرسوں کا قائم کرنا۔عید میلا دوغیرہ منکرات جو ہندوؤں مجوسیوں اور بت پرستوں سے مسلمانوں میں در آئے ہیں۔(البريلوية صفحه 10) ان کے عقائد کا اسلام سے دور نزدیک کا کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ بعینہ وہی عقائد ہیں جو جزیرہ عرب کے مشرک اور بت پرست رسول اللہ لی لی ایم کی بعثت سے پہلے رکھتے تھے بلکہ دور جاہلیت کے لوگ بھی شرک میں اس قدر غرق نہ تھے جس قدر یہ ہیں۔(صفحہ 9) بریلویوں کے امتیازی عقائد وہ ہیں جو دین کے نام پر بت پرستوں ، عیسائیوں، یہودیوں اور مشرکوں سے مسلمانوں کی طرف منتقل ہوئے ہیں“۔(صفحہ 55) کفار مکہ۔جزیرہ عرب کے مشرکین اور دور جاہلیت کے بت پرست بھی ان سے زیادہ فاسد اور ردی عقائد نہ رکھتے ہونگے۔غیر مقلدین کی تصویر بریلویوں کی نظر میں (البریلویۃ صفحہ 65) بریلویوں کے ممتاز عالم دین و خطیب مرکزی جامع مسجد علامہ عبدالحکیم مولانا فقیرمحمد ضیاء اللہ قادری نے غیر مقلدین کے کردار، اخلاق، فقہ ، اعمال، عقائد سب کو الوہابیت" نامی کتاب میں مزے لے لے کر پینٹ کر دیا ہے چنانچہ آپ اپنی تصویر کا خود ہی تعارف کرواتے ہوئے فرماتے ہیں: عیار مکار گستاخ اس کتاب میں وہابیوں کی اس عیاری اور مکاری کا پردہ بھی چاک کر دیا ہے۔کوئی اللہ کریم کو جھوٹ بولنے پر قادر کہ رہا ہے کوئی چوری۔زنا۔شراب وغیرہ افعال قبیحہ کا اللہ تعالیٰ سے صادر ہو نا ممکن تحریر کر رہا ہے کوئی اللہ تعالیٰ جل مجدہ کے علم غیب ذاتی کا انکار کر رہا ہے۔کوئی مکار دغا باز نا معلوم مسلمانوں کے دلوں کولز را دینے والے کفریہ