کافر کون؟

by Other Authors

Page 318 of 524

کافر کون؟ — Page 318

318 الف۔سہارن پور سے مودودی فتنہ کو مٹا دو ب۔مودودی تحریک مہلک اور زہر قاتل ہے ج۔مودودی کے ہم خیال گمراہ ہیں د۔مودودیوں کے پیچھے نماز نہ پڑھو اس فتوے کی اشاعت کے بعد جماعت اسلامی ہند کے امیر مولانا ابواللیث ندوی نے دیوبندی جماعت کے صدر مولا ناحسین احمد مدنی کے نام ایک طویل مراسلہ لکھا۔مراسلے کا یہ حصہ پڑھنے کے لائق ہے۔اس وقت فوری مسئلہ جس پر میں گفتگو کی سخت ضرورت محسوس کرتا رہا ہوں وہ دارالافتاء دیو بند کا وہ فتویٰ ہے جو سہانپور سے مودودی فتنہ کو مٹادو۔مودودی تحریک مہلک اور زہر قاتل کی موٹی موٹی سرخیوں سے شائع ہوا ہے۔معلوم نہیں یہ فتویٰ آنجناب کی نظر سے گزرا ہے یا نہیں۔یہ فتویٰ قدرتی طور پر ان تمام لوگوں کے لیے انتہائی حد تک تکلیف دہ اور دل آزار ہے جو تحریک اسلامی کو حق سمجھ کر اس میں شریک ہوئے ہیں۔( حاشیہ مکتوبات شیخ الاسلام جلد 1 صفحہ 356 ) مولانا مدنی صاحب کا جواب یہ تھا: محترم میرا پہلے یہ خیال تھا کہ آپ کی تحریک اسلامی مسلمانوں کی علمی اور عملی دنیاوی اور دینی کمزوریوں اور ان کے انتشارات دور کرنے اور مسلمانوں کو منظم کرنے تک ہی محدود ہے۔اس لیے میں نے اس کے خلاف آواز اٹھانا یا تحریر کرنا مناسب نہ سمجھا۔مگر آج جبکہ میرے سامنے اطراف وجوانب ہندو پاکستان سے آنے والے مودودی صاحب کی تصانیف کے اقتباسات کا ڈھیر لگا ہوا ہے اور پانی سر سے گزر گیا ہے تو اس کے دیکھنے اور سمجھنے سے میں مندرجہ ذیل نتیجہ پر پہنچنے پر مجبور پاتا ہوں۔آپ کی تحریک اسلامی خلاف سلف صالحین مثل معتزلہ۔خوارج روافض وغیرہ فرق قدیمہ اور مثل قادیانی چکڑالوی ، مشرقی، نیچری ،مہدوی ، بہائی وغیرہ فرق جدیدہ ایک نیا اسلام بنانا چاہتی ہے۔اس لیے میں مناسب جانتا ہوں کہ مسلمانوں کو اس تحریک سے علیحدہ رہنے اور مودودی کے لٹریچروں کو نہ دیکھنے کا مشورہ دوں“۔( مکتوبات شیخ الاسلام جلد 2 صفحہ 377 ) روز نامہ الجمعیۃ دیلی مورخہ 4 اگست اور پھر سنڈے ایڈیشن 6 اگست 1951ء میں مودودی صاحب کے متعلق علمائے دیو بند کا ایک متفقہ بیان شائع ہوا جس کے الفاظ یہ ہیں۔مودودی صاحب کی جماعت اور جماعت کے لٹریچر سے لوگوں پر بداثرات مرتب ہوتے ہیں کہ آئمہ ہدایت