کافر کون؟ — Page 289
289 شہنشاہ دو عالم کی قبر مبار کہ کھولنے کی جسارت ہو رہی ہے۔دیوبندی علماء کے ساتھ ساتھ بریلوی علماء بھی اس مسئلہ میں کسی سے پیچھے نہیں چنانچہ بریلوی شیخ الحدیث مولوی عبد المصطفی اعظمی صاحب نے عجائب القرآن مع غرائب القرآن کے نام سے قرآن مجید کے تمام قصوں کو کتابی شکل میں رقم فرمایا ہے جسے مکتبہ المدینہ باب المدینہ کراچی ( دعوت اسلامی ) نے شائع فرمایا ہے۔آپ زیر عنوان ”حضرت عیسی آسمان پر لکھتے ہیں: آپ کے آسمان پر چلے جانے کے بعد حضرت مریم رضی اللہ عنہا نے چھ برس دنیا میں رہ کر وفات پائی ( بخاری ومسلم )) کی روایت ہے کہ قرب قیامت کے وقت حضرت عیسی علیہ السلام زمین پر اتریں گے اور نبی آخر الزمان سی ایم کی شریعت پر عمل کریں گے اور دجال و خنزیر کوقتل فرما دیں گے اور صلیب کو توڑیں گے اور سات برس تک دنیا میں عدل فرما کر وفات پائیں گے اور مدینہ منورہ میں گنبد خضراء کے اندر مدفون ہوں گے۔“ عجائب القرآن مع غرائب القرآن صفحہ 75 76 اور یوں آپ نے اپنے تمام تر شیخ الحدیث ہونے کے باوجود یدفن معی فی قبری کے الفاظ گول کر دیئے اور معی فی قبری کا ترجمہ مدینہ منورہ میں گنبد خضراء کے اندر مدفون ہوں گے فرما دیا یہ تقویٰ سے دوری کیوں ؟ اور دھو کہ آخر کس کو؟ اور کیوں؟ جھوٹ نمبر 11 جسٹس میاں نذیر اختر صاحب کا سنہرا جھوٹ عدل وانصاف مہیا کرنے والے حج دین اسلام میں ایک عظیم منصب دار سمجھے جاتے ہیں دین اسلام وہ فطری اور آسمانی مذہب ہے جس نے واشگاف الفاظ میں ایوان عدل کو ڈائریکٹ حکم دیا کیا کہ: لا يجر منكم شنان قوم على الا تعدلوا اعدلوا هو اقرب للتقوى اس امید پر میں نے ایوان عدل کی زنجیر ہلائی مگر جواب اتنا سفاک اور بھیا نک ملا کہ پہلے تمام غم بھول گیا۔جسٹس میاں نذیر اختر لاہور ہائی کورٹ کے افکار و خیالات منہاج القرآن کے شمارے ستمبر 97ء میں شائع ہوئے ہیں آپ زیر عنوان ” قادیانی غیر مسلم اقلیت کیوں لکھتے ہیں۔مرزائی کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے واضح طور پر لفظ "محمد" سے مراد مرزا غلام احمد قادیانی ہی لیتے ہیں۔اسی طرح وہ مرزا غلام احمد قادیانی پر درود بھیجتے ہیں گویا جب یہ لوگ ( قادیانی) کلمہ طیبہ اور درود پڑھتے ہیں تو ان کے قلب و باطن پر مکمل طور پر مرزا غلام احمد قادیانی کا تصور ہوتا ہے اور اس طرح کرتے ہوئے وہ نبی اکرم حضرت محمد