کافر کون؟

by Other Authors

Page 266 of 524

کافر کون؟ — Page 266

266 4۔مدینہ میں پہلی مسلمان مردم شماری کے موقعہ پر فرمایا: آنحضور سلایا تم نے ایک دفعہ مدینہ میں مردم شماری کا حکم دیا اور مسلمانوں کی فہرست مرتب کرنے کی تاکید کی۔صحابہ نے پوچھا یا رسول اللہ کس کو مسلمان لکھیں فرمایا: اكتبوالي من بلفظ بالاسلام من الناس ( بخاری باب کتابۃ الامام الناس ) یعنی لوگوں میں سے جو شخص اپنی زبان سے مسلمان ہونے کا اقرار کرتا ہے اس کا نام میرے لیے تیار ہونے والی فہرست میں لکھ لو۔جو شخص لا الہ الا للہ پڑھے اسے کا فرمت کہ۔۔۔حضرت شاہ ولی اللہ حضرت شاہ ولی اللہ دہلوی اپنی مشہور عالم کتاب حجتہ اللہ البالغہ جلد 1 صفحہ 322 میں حضور کی ایک حدیث نقل کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ: ’ایمان کی تین جڑیں ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ جو شخص لا الہ الا اللہ کہہ دے تو اس کے ساتھ کسی قسم کی لڑائی نہ کر اس کو کسی گناہ کی وجہ سے کا فرنہ بنا اور اسلام سے خارج مت قرار دے۔“ (روز نامہ جنگ راولپنڈی مورخہ 23 مئی 1985 مضمون نگار مولانا کوثر نیازی ) جس میں 99 کفر کی اور ایک ایمان کی وجوہ ہوں تو اسے کا فرمت کہو۔۔۔۔حنفی فقہیہ علامہ شامی کسی مسلمان کو کا فرقرار دے دینا انتہا درجے کی شقاوت اور سنگ دلی ہے یہی وجہ ہے کہ سلف کے اکابر علماء اور فقہا اس سلسلے میں بے حد محتاط تھے مشہور حنفی فقہیہ علامہ شامی نے اپنی کتاب رد المحتار میں لکھا ہے کہ: ایک مسلمان کے کسی قول اور عقیدے کی سوتاویلیں ممکن ہوں جن میں ننانوے کفر کی ہوں اور صرف ایک احتمال ایمان کا ہو تو اس کی تکفیر جائز نہیں۔“ (روز نامہ جنگ راولپنڈی مورخہ 23 مئی 1985 مضمون نگار مولانا کوثر نیازی) جس میں 999 کفر کے اور ایک ایمان کا احتمال ہوا اسے بھی کا فرمت کہو مولوی رشید احمد صاحب گنا گنگوهی یہ قول ( جو او پر درج ہے ناقل ) فقہاء نانو نے احتمال“ کا تحدیدی نہیں ہے اگر کسی کے کلام میں ہزار احتمال ہوں جن میں سے 999 احتمالات کفریہ ہوں اور صرف ایک احتمال ایمان کا ہو تو اس کی تکفیر جائز نہیں۔“ (انوار القلوب بحوالہ روزنامہ جنگ پنڈی مورخہ 23 مئی 1985 ء مضمون نگار مولا نا نیازی کوثر) جب تک کوئی کلمہ پڑھتا ہے اُس کو کا فرمت کہو۔۔۔۔حضرت امام غزالی میری نصیحت یہ ہے کہ جہاں تک ہو سکے اہل قبلہ کی تکفیر سے اپنی زبان کو روکو جب تک کہ وہ لا الہ الا الله