کافر کون؟ — Page 265
265 4 - قُل انما يوحى إلى أنما الهكم اله واحد فهل انتم مسلمون ترجمہ: کہہ دوکہ مجھ کو تو یہی حکم ملا ہے کہ تمہارا معبود صرف ایک ہے پس کیا تم اسلام قبول کرتے ہو۔5 - فان تابوا واقاموا الصلوة وأتوالزكوة فاخوانكم في الدين (الانبیاء ع 5) تو به ع 2 آیت (11) ترجمہ: اگر وہ تائب ہو کر نماز قائم کریں اور زکوۃ ادا کریں تو وہ تمہارے دینی بھائی ہیں۔6 فامنوا بالله ورسوله النبى الامى الذي يؤمن بالله وكلماته واتبعوالعلكم تهتدون (اعراف ع 3 ) ترجمہ: پس اللہ اور اس کے نبی امی کی رسالت پر ایمان لاؤ جو خود بھی اللہ اور اس کے کلمات پر ایمان لایا ہے اور تم اس کی پیروی کرو تا کہ ہدایت پاؤ۔اب آپ خواہ کسی آیت سے لفظ مسلم اور مومن کی تعریف اخذ کریں یا تمام آیات کو ملا کر کوئی نتیجہ نکالیں۔خلاصہ یہی ہے کہ جو شخص خدا کی توحید اور صاحب قرآن کی رسالت کا قائل ہے نماز قائم کرتا ہے اور زکوۃ ادا کرتا ہے وہ مسلمان ہے سچا مومن ہے۔مسلمان کا بھائی ہے۔ہدایت یافتہ ہے اور حواری تو خدا اور اس کے رسول پر ایمان لاکر لوگوں کو گواہ بناتے ہیں کہ باننا مسلمون خدا اور رسول پر ایمان ہو۔نماز زکوۃ ادا کرتا اور بیت کا حج اور رمضان کے روزے رکھتا ہو وہ مسلمان۔۔۔۔فرمان نبوی صلی الیتیم 1۔جس شخص نے ہماری نماز پڑھی اور ہمارے قبلہ کو مانا اور ہمارا ذبیحہ کھایاوہ مسلمان ہے۔(مشکوة و بخاری) 2۔حضرت جبرائیل نے پوچھا ایمان کیا ہے؟ فرمایا ایمان یہ ہے کہ تم اللہ پر اللہ کے فرشتوں پر۔اس کی ملاقات پر۔اس کے رسولوں پر۔دوسری زندگی پر یقین کرو۔فرشتے نے پوچھا اور اسلام؟ فرما یا اسلام یہ ہے کہ تم اللہ ہی کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کر ونماز قائم کرو اور زکوۃ ادا کرو۔رمضان کے روزے رکھو۔( بخاری کتاب الایمان ) 3۔اسلام کی بنیاد 5 چیزوں پر ہے اس بات کی شہادت کہ خدا کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد سلیم اللہ کے رسول ہیں۔نماز کا قیام۔زکوۃ کی ادائیگی۔بیت اللہ کا حج۔رمضان کے روزے۔( بخاری کتاب الایمان )