کافر کون؟

by Other Authors

Page 264 of 524

کافر کون؟ — Page 264

264 (نوائے وقت 6 اکتوبر 1974 ء مضمون قادیانی مسئلے کا حل اور چند دلچسپ حقائق ) میرا دل اس ظلم پر اس احتجاج کے سوا اور کچھ کہنے سے ڈر رہا ہے: وہ بتوں نے ڈالے ہیں وسوسے کہ دلوں سے خوف خدا گیا وہ پڑی ہیں روز قیامتیں کہ خیال روز جزا گیا 7۔آج تک ایسا ہوتا ہوگا مسلمان کی تعریف جو شخص خدا کی توحید اور صاحب قرآن کی رسالت کا قائل اور نماز قائم کرتا اور زکوۃ دیتا ہے وہ مسلمان اور سچا مؤمن ہے۔فرمان خداوندی از قرآن حکیم دنیا میں مسلمان بننے کے لیے کیا افعال اور کیا عقائد رکھنا ضروری ہیں یا مسلمان کی تعریف کیا ہے۔میں نے جب اس مقصد کے لیے قرآن حکیم سے پوچھا تو اس نے بتایا: 1 - انما المومنون الذين اذا ذكر الله وجلت قلوبهم واذا تليت عليهم آياته زادتهم ايماناً و على ريهم يتوكلون الذين يقيمون الصلواة وممارزقنهم يتفقون اوليلـــم المومنون حقا (انفال ع 1 آیت 3 تا 5 ) ترجمہ : مومن وہ ہیں کہ ذکر الہی کے وقت ان کے دلوں میں خوف پیدا ہوتا ہے اور جب آیات تلاوت کی جاتی ہیں تو ان کا ایمان بڑھتا ہے اور وہ خدا پر بھروسہ کرتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں اور خدا کے بخشے ہوئے رزق کو خرچ کرتے ہیں یہی لوگ سچے ایمان والے ہیں۔2 فان لم يستجيبوالكم فاعلموا أنما أنزل بعلم الله وَأَنْ لا اله الا بو فهل انتم مسلمون ( ہود ع 2 آیت 15 ) ترجمہ: اگر وہ تمہاری بات کا جواب نہ دے سکیں تو سمجھ لو کہ یہ قرآن خدا کے علم کے مطابق اترا ہے اور یہ کہ اُس کے سوا کوئی معبود نہیں بس کیا تم مسلمان ہو۔3 واذا وحيث الى الحوارين آن آمنوبي وبرسولی قالوا آمنا و اشهد باننا مسلمون (المائده ع 15 آیت 112 ) ترجمہ: اور ہم نے حواریوں کو وحی کی کہ وہ مجھ پر اور میرے رسول پر ایمان لائیں۔انہوں نے کہا ہم ایمان لائے اور گواہ رہو کہ ہم مسلمان ہیں۔