کافر کون؟

by Other Authors

Page 20 of 524

کافر کون؟ — Page 20

20 20 جناب ایڈیٹرصاحب رساله مصباح ربوہ کی رائے رزم گاہ ترک و تاز کی جلوہ آرائیوں سے بھر پور ایک حسین گلدستہ آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ایک داعی اللہ کو اپنے ماحول میں جن اعتراضات اور حالات سے واسطہ پڑتا ہے اور احمدیت کی مخالفت میں کن کن اعتراضات کو کئی قسم کے اشتعال انگیز عنوانات سے مختلف پیراؤں میں سادہ لوح عوام کے سامنے بیان کیا جاتا ہے نہایت اشتعال انگیز عنوانات سٹیکرز، بینرز کے ذریعہ ملک کی پر امن فضا میں فرقہ وارانہ منافقت اور فسادات کی آگ بھڑکائی جاتی ہے۔قرآن کریم کی تعلیم کو یکسر نظر انداز کر کے الفاظ کو خود ساختہ معنے پہنائے جاتے ہیں۔انبیاء کرام کے اسوۂ حسنہ کی ان کے ذہن و قلب تک رسائی نہیں ہو پاتی۔قریش مکہ کی مخالفت اور مظالم کی منظر کشی پر مبنی یہ فلم ان کی آنکھوں کے سامنے بارہا دہرائی جاتی ہے تا وہ اس سے بڑھنے کی فکر میں اپنے مظالم میں اضافہ کرتے چلے جائیں کہ کہیں ہم کفار مکہ سے کسی صورت پیچھے نہ رہ جائیں۔کوئٹہ میں ختم نبوت کے ایک مجاہد نے مجسٹریٹ کی عدالت میں اس بات کو تسلیم کیا کہ ہمارا رویہ کفار مکہ جیسا ہے۔کل رات میں نے کفر احمدیت پر غور کیا“ مصنف نے احمدیت پر ہونے والے تقریباً تمام اعتراضات کو پیش کر کے ان کے