کافر کون؟ — Page 21
21 علمی ،تاریخی ، واقعاتی اور الزامی جواب دیا ہے۔کہیں کہیں محاکمہ بھی ہے محاسبہ بھی۔انداز تحریر سادہ سلیس دلچسپ بھی ہے اور دلکش بھی۔انداز بیاں میراگر شوخ نہیں ہے شاید ترے دل میں اتر جائے میری بات اصغر علی بھٹی صاحب اس قابل قدر علمی محنت پر داد اور مبارکباد کے مستحق ہیں۔یہ مصنف کی دوسری کتاب ہے۔مصنف کی پہلی کتاب دیتے ہیں یہ بازی گر دھو کہ کھلا کھلا ( یعنی دیوبندی مولوی کی خفیہ مجبوری ) ہے۔اللہ تعالیٰ ان کی تحریر اور علمی کاوش میں برکت دے اور اس کو بہت سی سعید روحوں کی ہدایت کا موجب بنائے۔آمین مرزا خلیل احمد قمر ایڈیٹر ماہنامہ مصباح ربوہ 12/09/2013