کافر کون؟

by Other Authors

Page 19 of 524

کافر کون؟ — Page 19

19 2004 ء کے بین کے تاریخی دورہ کے موقع پر پیارے آقا حضرت خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی از راه شفقت اس گاؤں میں تشریف لائے تو ہزاروں احباب جماعت اور روائتی بادشاہوں کے ساتھ استقبال کی سعادت پائی۔2005 تا 2008 بینن ، ٹوگو، نائیجر ، غابوں، سینٹرل افریقہ، ساؤتھ ہومے و پرنسپ کے امیر و مشنری انچارج کی حیثیت سے حضور کے دورہ بین کے انتظامات کرنے اور استقبال کی سعادت ملی۔کچھ عرصہ برکینا فاسو میں گزارنے کے بعد آپ کی تقرری نائیجر کے صحرائی شہر برنی کونی میں ہوئی۔جہاں آپ مارچ 2009ء سے خدمت دین میں مصروف ہیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مکرم برادرم کی اس علمی کاوش کو قبول فرمائے اس کتاب کو بہتوں کے لئے مفید بنائے۔مخالفین احمدیت کو اپنی غیر اسلامی روش چھوڑ کر اسلامی تعلیم اپنانے پر نہ صرف مجبور کرنے والی ہو بلکہ جناب فریدون جیسا سوچ و افکار کا ملکہ پیدا کرنے والی ثابت ہو۔تا یہ لوگ احمدیت کے زیور سے آراستہ ہو کر سید نا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ پر عمل کرنے والے ہوں آمین حنیف احمد محمود 26/09/2013