کافر کون؟ — Page 153
153 مرتد مرد ہو یا عورت مرتدوں میں سب سے بدتر منافق ہے اس کی صحبت ہزاروں کا فروں سے زیادہ مضر ہے کہ مسلمان بن کر کفر سکھاتا ہے۔خصوصاً وہابیہ، دیو بند یہ کہ اپنے آپ کو خالص اہل السنۃ والجماعۃ کہتے ہیں، حنفی کہتے ہیں ، چشتی، نقشبندی کہتے ہیں۔نماز روزہ ہم سا کرتے ہیں۔ہماری کتابیں پڑھتے ہیں اور اللہ اور اس کے رسول کو گالیاں دیتے ہیں۔یہ سب سے بدتر زہر ہے۔(احکام شریعت حصہ اول ص 61 بحوالہ تہمت وہابیت اور علمائے دیو بند صفحہ 11 مولف نثار خان مفتی ) رافضی ، غیر مقلد، پنج پیری ، وہابی، دیوبندی، ان سب کے ذبیحے محض نجس، مردار اور حرام ہیں۔لاکھ بار اللہ کا نام لیں یہ سب مرتد ہیں“ (احکام شریعت حصہ اول ص 61 حوالہ تہمت وہابیت اور علمائے دیو بند ص 11 مولف نثار خان مفتی ) وہابیہ، دیوبندیہ وقادیانیہ وروافض و خاکساریہ و چکڑالو یہ واحرار یہ و جٹا دھاریہ (حسن نظامی اور ان کے مرید ) آغا خانیه و غیر مقلدین و وہابیہ مجدیہ اپنے عقائد کفریہ قطعیہ یقینیہ کی بناء پر بحکم شریعت قطعاً اسلام سے خارج اور کافر ومرتد ہیں۔جو مسلمان ان میں سے کسی کی یقینی اطلاع رکھتے ہوئے ان کو مسلمان کہے یا ان کے کافر و مرتد ہونے میں شک کرے یا کافر و مرتد کہتے ہوئے توقف کرے وہ بھی یقیناً کافر اور مرتد ہے اور اگر مرا تو بے تو بہ مرا مستحق نار ابد۔( ملفوظات مولوی احمد رضا خان حصہ دوئم بحوالہ تہمت وہابیت اور علمائے دیو بندص 453 مولف نثار خان مفتی ) جماعت اسلامی۔۔۔احمدیت سے بھی بڑی دیوبندیوں کے سرخیل عالم دین اور سہارن پور کے مفتی صاحب جماعت اسلامی کے بارے میں فرماتے ہیں: ”میرے نزدیک یہ جماعت اپنے اسلاف (یعنی مرزائی) سے بھی مسلمانوں کے دین کے لئے زیادہ ضرر کشف حقیقت مصنفہ مولوی سعید احمد مفتی سہار پورص 88 و استفتائے ضروری ص 34 رساں ہے" پرویزی۔۔۔احمدیوں سے بھی بڑے مولانا امین احسن صلاحی جماعت اسلامی کی ترجمانی کرتے ہوئے فرماتے ہیں: یہ صریح کفر ہے اور بالکل اسی طرح کا کفر ہے جس طرح کا کفر قادیانیوں کا ہے بلکہ کچھ اس سے بھی سخت اور شدید ہے ( مولانا امین احسن اصلاحی روز نامہ تسنیم لاہور 5 اگست 1952 ص 12)