کافر کون؟

by Other Authors

Page 152 of 524

کافر کون؟ — Page 152

152 ریکارڈ کیا ہے ) شیعہ حضرات کے بارے میں علماء کی چیخ و پکار اور شیعہ علماء کی جوابی چڑھائی ہی میری انتیسویں مشکل ہے۔مشکل نمبر 30 غلط، غلط ، سارے غلط ، غلط ہی غلط۔۔۔ہاتھی کے دانت دکھانے کے اور کھانے کے اور۔۔۔کیا یہ محاورہ واقعی درست ہے۔۔۔جی ہاں بالکل درست ہے۔اگر یقین نہیں تو آئیے میرے ساتھ وہابی، دیوبندی، پنج پیری، چکڑالوی، رافضی، غیر مقلد، خاکساریہ، احراریہ، جٹا دھاریہ، آغا خانید، پرویزی، جماعت اسلامی تبلیغی جماعت والوں کا کفر جماعت احمدیہ کے کفر سے بھی زیادہ بڑا اور خطر ناک ہے۔ہیں ں ں یہ کیا؟ دیوبندی۔۔۔احمدیوں سے بھی بڑے بریلویوں کے سرتاج عالم دین جناب مولاناحمد رضا خان نے فتویٰ دیتے ہوئے فرمایا: اگر ایک جلسہ میں آریہ، عیسائی ، اور دیوبندی، قادیانی وغیرہ جو اسلام کا نام لیتے ہیں وہ بھی ہوں تو وہاں بھی دیو بندیوں کا رد ہونا چاہیے کیونکہ یہ لوگ اسلام سے نکل گئے ہیں مرتد ہو گئے ہیں اور مرتدین کی موافقت بدتر ہے کافر اصلی کی موافقت سے“۔( ملفوظات احمد رضا خان صفحه 325 326) وہابی، دیوبندی، پنج پیری، چکڑالوی، رافضی، غیر مقلد، خاکساریہ، احراریہ، جنادهاریه، آغا خانی۔۔۔۔۔احمد یوں سے بھی بڑے بریلوی مولوی احمد رضا خان صاحب مزید فتوی دیتے ہوئے فرماتے ہیں: ی ایسے ہی وہابی ، قادیانی، دیونبدی، پنج پیری، چکڑالوی ، یہ سب مرتدین ہیں۔ان کے مرد یا عورت کا تمام جہان میں جس سے نکاح ہو، مسلم ہو یا کافر۔اصلی ہو یا مرتد۔انسان ہو یا حیوان محض باطل اور زنا خالص ہوگا۔اور اولا دولد الزنا ہو گی“۔( ملفوظات مولوی احمد رضا خان حصہ دوئم بحوالہ تہمت وہابیت اور علمائے دیوبند صفحہ 11 مولف نثار خان مفتی )