کافر کون؟

by Other Authors

Page 125 of 524

کافر کون؟ — Page 125

125 امام ( حضرت علی ) کا ظہور اللہ کا ظہور ہے امام ( علی ) کے ظاہر ہونے کے بعد اللہ نے اسلام کو مقبول کیا اور پسند کیا اور پیغمبری کا دور ختم ہوا۔اس کے بعد کوئی پیغمبر اس دنیا میں نہیں آیا۔اس کے معنی یہ ہیں کہ امام کا ظہور اللہ کا ظہور ہے۔جس کی پہچان اللہ کی پہچان ہے جس کی بیعت اللہ کی بیعت ہے۔کلام الہی اور فرمان امام از عالی جاہ سلطان 5 نور محمد یکے از مطبوعات اسماعیلیہ ایسوسی ایشن برائے تنزانیہ طباعت اسماعیلی پر لیس بمبئی ص 54) قرآن سے بڑا ہے اب ناطق قرآن۔امام کا چہرہ خدا کا چہرہ امام حاضر قرآن ناطق یعنی بولتا قرآن ہے۔اس کے فرمانوں پر عمل کرنا چاہیے۔۔۔امام کا ہاتھ خدا کا ہاتھ کے برابر ہے۔امام کا چہرہ خدا کے چہرے کے برابر ہے۔عقیدت سے امام کا دیدار کرنے والا خدا کا دیدار کر رہا ہے۔درسی کتاب شھن مال برائے نائٹ اسکولز ریلیجنس یکے از مطبوعات اسماعیلیہ ایسوسی ایشن برائے انڈیا بمبئی سبق نمبر اص (۸) قرآن تو 1300 سال پرانی کتاب صرف عرب کے لئے ہے اب تمہارے لئے نئی شریعت گنان ہے " آپ لوگوں کے لئے جو علم ہے وہ گنان ہے قرآن شریف کو 1300 ہو چکے وہ ملک عرب کی آبادی کے لئے ہے۔گنان کو 700 سال ہوئے سو تم لوگوں کے لئے اب گنان ہے اور اسی پر عمل کرنا ( فرمان نمبر 13 ص 81 کلام امام مبین آغا خان ۳ کے فرامین کا مجموعہ یکے از مطبوعات اسماعیلیہ ایسوسی ایشن برائے انڈیا بمبئی) قرآن خلیفہ عثمان کے وقت بدل دیا گیا اصل خلاصے ہمارے پاس ہیں توریت، انجیل زبور ، اور قرآن یہ سب کتابیں الگ الگ قوم پر الگ الگ وقفہ سے نازل ہوئیں۔قرآن شریف بھی حق تھا مگر خلیفہ عثمان کے وقت میں رد و بدل کر دیا گیا آگے کے الفاظ پیچھے اور پیچھے کے الفاظ آگے رکھ دیئے گئے۔اس معاملے میں سارے خلاصے ہمارے پاس ہیں۔تم لوگ ہم سے پوچھو گے تو ہم تم کو یہ خلاصے دکھا ئیں گئے“ کلام امام مبین ص 96 حصہ اول فرمان نمبر 38 یکے از مطبوعات اسماعیلیہ ایسوسی ایشن برائے انڈیا بمبئی) یہ صرف چند مثالیں نمونہ کے طور پر درج کی گئی ہیں۔قارئین کرام! اگر ذہن پر بار نہ ہو تو سر کاری تعریف کو ایک دفعہ پھر پڑھ جائیے۔ایک سرے سے دوسرے سرے تک کہاں یہ فرمان کہ نبی کے کسی معنی یا تعریف کے مطابق نبی تو کجامذ ہبی مصلح بھی نہیں آسکتا اور کہاں یہ کہ شدت سے ایک سالم تشریعی نبی ( حضرت عیسی علیہ السلام) کے منتظر ہیں اور یہی نہیں کہ خود بلکہ 1500 سوسالہ آئمہ کرام و علماء دین کو بھی گواہ کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔بلکہ مزید طرہ یہ بھی کہ جو نہ مانے اس کو کافر اور دائرہ اسلام سے خارج قرار دے رہے ہیں۔اسے کہتے ہیں کہ ہاتھی کے کھانے کے دانت اور دکھانے کے اور۔دوستو مذہبی دنیا میں مذہب کے نام پر اتنا بڑا اختلاف یا دھوکہ ہی میری اکیسویں مشکل بن گئی ہے۔