کافر کون؟

by Other Authors

Page 126 of 524

کافر کون؟ — Page 126

126 مشکل نمبر 22 ختم نبوت قرآن سے قومی اسمبلی تک۔۔۔بقول شاعر رند کے رندر ہے اور ہاتھ سے جنت بھی نہ گئی دوستو اس منزل پر پہنچ کر ایک Drmatic Situation پیدا ہوتی ہے وہ یہ کہ قومی اسمبلی سے پاس شدہ سرکاری تعریف کو ماننا بھی ضروری ہے کیونکہ جماعت احمدیہ کی دشمنی کا معاملہ ہے اور مسجد والے اصلی مذہبی مفہوم کو ماننا بھی ضروری ہے کیونکہ دین اور ایمان کا معاملہ ہے۔معاملہ کیسے طے ہو کہ دونوں گھر بھی راضی رہیں اور پیٹ کی گاڑی بھی چلتی رہے سوچ و بچار یا Planning کا تو پتہ نہیں ہاں ضمیر کی عدالت نے Practicaly یا واقعاتی طور پر 72 فرقوں کو 2 بڑے بلا کس میں تقسیم کر چھوڑا ہے اور یوں : ید کچھ لوگ ایک گروپ میں شامل ہو کر سر کاری تعریف کو مان رہے ہیں۔کچھ لوگ دوسرے گروپ میں شامل ہو کر مذہبی تعریف کو۔لیکن ظلم یہ ہو گیا کہ اس دوغلی کہانی اور واضح تضاد کی وجہ سے کچھ لوگوں نے ان دونوں ہی کشتیوں میں سوار ہونے سے انکار کر کے ایک تیسری لانچ بنالی جواب بڑھتی ہوئی سواریوں کے سبب لانچ سے ایک بڑے بحری بیڑے میں تبدیل ہو چکی ہے۔آئے دشمنی اور نفرت سے پیدا ہونے والے اس حیرت انگیز طلسم کدے کی سیر کرتے ہوئے اور یہ جانے کی کوشش کرتے ہیں کہ جب مسجد کے کام اور منصب کو قومی اسمبلی کے سیاسی دنگل میں ڈالا جاتا ہے تو پھر اہل مسجد کو کیسے کیسے پینترے بدلنا پڑتے ہیں۔جب مسجد کے مدرس قومی اسمبلی کے سیاسی اکھاڑے میں اترے تو دونوں گروپوں کے سرخیل علماء کے مذہبی دلائل ملاحظہ کرتے ہیں۔1 ہمیں وہ پانچویں وجہ بتائی جائے جس کے تحت کوئی نبی آسکتا ہو۔ختم نبوت آف چنیوٹ کا نقطہ نظر مولا نا منظور احمد چنیوٹی مبلغ ختم نبوت اور سفیر ختم نبوت کے نام سے اندرون و بیرون ملک پہنچانے جاتے ہیں۔آپ کے ادارے دعوت وارشاد نے ” قرآن مجید اور ختم نبوت کے نام سے مولانا ابراہیم خادم صاحب کا ایک رسالہ شائع کیا ہے آپ فرماتے ہیں: