کافر کون؟ — Page 124
124 5 مطلق آخر نبی کے بعد بھی نبی اللہ تشریف لائیں گے اور اس کا منکر پکا کا فر۔۔۔مکتبہ غیر مقلدین اہل حدیث کا مذہبی عقیدہ بقول غیر مقلد مولوی مولانا عبدالوہاب امیر و بانی جماعت غرباء اہل حدیث غیر مقلدین مزید 9 چھوٹی چھوٹی فرقیوں میں تقسیم ہیں یعنی 1۔جماعت غرباء اہل حدیث 2۔کانفرنس اہل حدیث 3۔فرقہ ثنائیہ 4۔امیر شریعت صوبہ بہار 5۔فرقہ حنفیہ عطائیہ 7۔فرقہ غزنویہ 6- فرقه شریفیه 8۔جمیعت اہل حدیث 9۔محی الدین لکھوی فرقہ ( فرقہ جماعۃ المسلمین کا تحقیقی جائزہ ص 10 ناشر مکتبہ اہل السنۃ 87 جنوبی لاہور روڈ سرگودہا ) غیر مقلدین کے یہ تمام ونگز تیسری ترمیم کے پاس کروانے میں پوری طرح پیش پیش تھے مگر ان کے بھی اپنے گھر میں اپنے بچوں کے لئے کیا ترجمہ ہے وہ کچھ یوں ہے: اہل حدیث کے ممتاز عالم دین جناب نواب صدیق حسن خان صاحب اپنی کتاب حجج الکرامۃ میں اہل حدیث مکتبہ فکر کی مفہوم ختم نبوت کی یوں ترجمانی کرتے ہیں کہ حضرت عیسی تشریف لائیں گے اور وہ نبی اللہ ہونگے اور جو "من قال بسِلْبِ نبوته فقد كفر حقا كما صرح به للسيوطى“ ( حجج الكرامة صفحه 13) 6 مطلق آخری نبی“ کے بعد مامور من الله معصوم عن الخطا بولتا قرآن اور امام حاضر ہر وقت موجود ہے گا۔۔۔۔اسمعیلی فرقے کا مذہب اسماعیلی فرقہ شیعوں کی ہی ایک شاخ ہے۔پرنس کریم آغا خان ان کے موجودہ سر براہ ہیں۔انڈیا اور انڈیا سے باہر افریقہ تنزانیہ میں خاصی تعداد میں پائے جاتے ہیں۔پاکستان کے شمالی علاقہ جات گلگت، ہنزہ ، چترال وغیرہ ان کے خاص گڑھ ہیں۔سینٹ و قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں ان کی نمائندگی ہے۔تیسری ترمیم میں انہوں نے بھی حصہ بقدر جثہ ڈالا۔مگر مذہبی عبادات کے لئے ان کے ہاں ختم نبوت کا کیا مفہوم ہے۔سوال: پیغمبر یعنی ” ناطق اور اساس یعنی امام میں سے کس کا درجہ بڑا ہے؟ جواب اساس کا درجہ بڑا ہے کیونکہ جو کام پیغمبروں سے نہیں ہوسکتا تھا وہ اساس کرتے ہیں۔پیغمبروں میں سے اماموں کو بنانے کا اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے جیسا حضرت ابراہیم کے لئے ہوا تھا۔( درسی کتاب برائے مذہبی اسکولز اسماعیلیہ ایسوسی ایشن برائے انڈیا بمبئی)