کافر کون؟

by Other Authors

Page 122 of 524

کافر کون؟ — Page 122

122 وہ نازل ہوکر شریعت ( قرآن مجید) کے مطابق عمل کریں گے اگر چہ ان کے ساتھ نبوت قائم ہوگی اور وہ نبوت کے ساتھ متصف ہونگے۔صفحہ 12 پر حضرت حافظ ابن حزم کو نقل کیا گیا۔نزول مسیح چند شبہات کا ازالہ صفحہ 5 آپ کے بعد کوئی نبی نہیں سوائے عیسی جن کے نازل ہونے پر احادیث صحیح موجود ہیں“۔مزید آگے چلتے ہیں : الفضل في الملل والاهواء والنحل ج 1 صفحه (77) 2 - امت میں ایک نبی تو کیا حضرت ابراہیمؑ - اسمعیل سمیت خود حضرت محمد مصطفی صلی اینم دوبارہ تشریف لائیں گے۔اہل تشیع بھائیوں کا مذہبی عقیدہ اہل تشیع بھی آئین کی تیسری ترمیم پاس کروانے میں آگے آگے تھے۔آئیے دیکھتے ہیں گھر میں بچوں کے لئے کون سا مذہبی عقیدہ بیان کیا جا رہا ہے۔حضرت امام باقر علیہ السلام فرماتے ہیں : جب امام مہدی آئے گا تو یہ اعلان کرے گا کہ اے لوگو تم میں سے کوئی حضرت ابراھیم اور اسمعیل کو دیکھنا چاہتا ہے تو سن لے کہ میں ہی ابراھیم و اسمعیل ہوں۔اگر تم میں سے کوئی موسیٰ اور یوشع کو دیکھنا چاہتا ہے تو سن لے کہ میں ہی موسیٰ اور یوشع ہوں اگر تم میں سے کوئی عیسی اور شمون کو دیکھنا چاہتا ہے تو سن لے کہ عیسیٰ اور شمعون میں ہی ہوں۔اگر تم میں سے کوئی حضرت محمد مصطفی سالی یا ایلیم اور امیر المومنین حضرت علی کو دیکھنا چاہتا ہے تو سن لے کہ محمد مصطفی سال یا اسلام اور امیر المومنین میں ہی ہوں“۔( بحارالانوار از علامہ باقر مجلسی ناشر سلامیه تهران خیابان بوذرجمهری شرقی تلفن چاپ اسلامیہ 1357 شمسی) 3- عام نبی تو کیا ایسا نبی آئے گا جو ختم نبوت کی غیر معمولی پاور اپنے اندر لئے ہوئے ہوگا۔۔۔۔دیو بند کامذہبی عقیدہ دیو بندیوں کے ہی سرخیل امام قاسم نانوتوی کے نواسے اور مدرسہ دیو بند کے مہتمم قاری طیب صاحب جی ہاں وہی دیو بندی جو تیسری ترمیم کے خالق ہونے کی دعویدار ہے اپنے بچوں کے لئے الگ سے فرماتے ہیں: دد لیکن پھر یہ سوال یہ ہے کہ جب خاتم الد جالین کا اصلی مقابلہ تو خاتم النبین سے ہے مگر اس مقابلہ کے لیے نہ حضور کا دوبارہ دنیا تشریف لانا مناسب نہ صدیوں باقی رکھا جانا شایان شان نہ زمانہ نبوی میں مقابلہ ختم کر دیا جانا مصلحت اور ادھر ختم دجالیت کے استقبال کے لئے چھوٹی موٹی روحانیت تو کیا بڑی سے بڑی ولایت بھی کافی نہ تھی۔