کافر کون؟

by Other Authors

Page 102 of 524

کافر کون؟ — Page 102

102 ایسے شخص سے قرآن وسنت کے دلائل واضح کرنے کے بعد تو بہ کا مطالبہ کرنا ضروری ہے اگر توبہ کرلے تو بہتر ورنہ اسے کفر کی حالت میں قتل کر دیا جائے“ جماعتہ المسلمین کا طنزیہ چیلنج مولوی مسعود احمد جو فرقہ جماعتہ المسلمین کے سر براہ ہیں۔کسی زمانے میں غیر مقلدین کے فرقے غرباء اہل حدیث کے ممبر ہوا کرتے تھے اسی زمانے میں دو کتابیں تلاش حق اور اتحقیق فی جواب التقلید لکھیں۔شہرت ملنے پر 1395ھ میں اپنا اعلیحدہ فرقہ بنایا اور اس کا نام جماعتہ المسلمین رکھا۔آپ نے تمام فرقوں کو جو مقلدین ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں غیر اسلامی قرار دے دیا۔چنانچہ آپ نے دوسرے علماء کو 100 سوالوں کا ایک چیلنج دیا اور اس میں حضرت عیسی کے حوالے سے یہ دو مشکل مطالبے بھی شامل کر دیے۔مطالبہ نمبر ۳ ” کیا حضرت عیسی علیہ السلام دوبارہ تشریف لانے کے بعد نزول من اللہ دین اسلام کی پیروی کریں گے یا مذاہب خمسہ میں سے کسی ایک کی۔“ مطالبہ نمبر ۴ کیا حضرت عیسی علیہ السلام دنیا میں تشریف لا کر مسلم کہلا ئیں گے یا اہل حدیث ، حنفی ، شافعی ، حنبلی ، مالکی ، دیوبندی، بریلوی سنی ، شیعه وغیره (فرقہ جماعت اسلامی کا تحقیقی جائزہ غیر مقلدیت کا نا روپ صفحه 62 مؤلف مولوی الیاس گھن، ناشر مکتبه ال السنة والجماعت 87 جنوبی لاہور روڈ سرگودہا ) مشکل نمبر 9 جماعت احمدیہ کا موقف انتہائی معقول ہے جماعت احمدیہ حضرت مسیح کی وفات کے سلسلے میں اپنے ساتھ۔قرآن وحدیث۔بزرگان امت مسلمہ کے اقوال ( حضرت امام حسن ، حضرت عبداللہ بن عباس ، حضرت امام ابن حزم ، حضرت امام جبائی، شیخ سعید اتمی مجمد عمر زمخشری، امام فخر الدین رازی ، امام عبد الوہاب شعرانی، امام ابن جریر طبری، شیخ اکبر محی الدین ابن عربی ، علامہ علاء الدین بغدادی خازن، امام ابن قیم ، علامہ ابن خلدون، علامہ ابن حیان اندلسی، شیخ خواجہ محمد پارسا، سید علی ہجویری داتا گنج بخش، حضرت شمس تبریز ، حضرت امام غزالی ، حضرت امام عبدالوہاب نجدی ، حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی، سرسید احمد خان، مولانا محمد قاسم نانوتوی، سید علی الحائری شیعہ مجتہد، خواجہ غلام فرید ، مولانا ابوالکلام آزاد عنائیت اللہ مشرقی ،مولانا عبید اللہ سندھی ، حافظ محم لکھو کے، مولانا مفتی محمد یوسف ، شیخ محمد عبده مفتی مصر، علامہ محمد رشید